Xiaomi edgeless Mi Mix

Xiaomi Edgeless Mi Mix

شومی کا Mi Mix اس سال کا خوبصورت ترین فون

شومی نے چین میں ہونے والی ایک تقریب میں Mi Mixسمارٹ فون متعارف کرایا ہے۔ یہ شومی کا بنایا ہوا اب تک کا خوبصورت ترین فون ہے۔ 6.4 انچ کے اس فون کو مکمل طور پر سرامکس سے بنایا گیا ہےا ور یہ تین اطراف سے بیزل کے بغیر ہے۔
اس فون کی سکرین ٹو باڈی ریشو 91.3 فیصد ہے، اس کے مقابلے میں آئی فون 7 پلس کی 67.7فیصد اور گوگل پکسل ایکس ایل کی 71.2 فیصد ہے۔اس سکرین ٹو باڈی ریشو کے لیے کمپنی نے ائیر پیس سپیکر اور سنسر ہٹا دئیے ہیں۔

یہ چیزیں اوپر بیزل کے پاس زیادہ جگہ لیتی ہے۔ کمپنی نے ائیر پیس کے لیے پیزو الیکٹرک سرامکس ڈرائیور اور الٹرا سونک proximity سنسر استعمال کیے گئے ہیں،جنہیں ڈسپلے کے پیچھے چھپا دیا گیا ہے۔
اس فون میں کمپنی نےجو فرنٹ کیمرہ لگایا ہے وہ فون کے نیچے کی طرف ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مطابق یہ کیمرہ ٹا پ کے مقابلے میں آدھی جگہ گھیرتا ہے۔
اس فون کے دوسرے فیچرز میں 17:9ایسپکٹ ریشو ہے جو آئی فون 7 پلس کےمقابلے میں 23 فیصد زیادہ ہے۔

فون کے خصوصی ایڈیشن میں رئیر کیمرے اور فنگر پرنٹ سنسر کے گرد 18کیرٹ گولڈ رم بھی لگایا گیا ہے۔
اس فون کا دیگر ہارڈ وئیر کچھ اس طرح ہے۔
• 6.4 انچ 2040 x 1080ڈسپلے
• 2.35 گیگا ہرٹز کوالکوم سنیپ ڈریگن 821 پروسیسر
• ریم: 4 جی بی /6جی بی
• انٹرنل سٹوریج:128 جی بی / 256 جی بی (یو ایف ایس 2.0)
• بیٹری:4400 ایم اے ایچ، کوئیک چارج 3.0 سپورٹ
• رئیر کیمرہ:16 میگا پکسل
• فرنٹ کیمرہ:5 میگا پکسل
چین میں یہ فون 4 نومبر سے دستیا ب ہوگا۔ 4جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت 3499 یوان یا 516 ڈالر ہے جبکہ 6جی بی/ 256 جی بی خصوصی ورژن کی قیمت 3999 یوان یا 590 ڈالر ہے۔

Xiaomi edgeless Mi Mix
تاریخ اشاعت: 2016-10-25

More Technology Articles