Xiaomi Mi Note 2 is now official

Xiaomi Mi Note 2 Is Now Official

شومی نے Mi Note 2 بھی لانچ کر دیا

شومی نے Mi Mixکے ساتھ ساتھ Mi Note 2 بھی لانچ کر دیا ہے۔یہ فیبلٹ فرنٹ اور بیک سے خمدار ڈیزائن میں ہے۔ Mi Note 2کی 5.7 انچ کی او ایل ای ڈی دونوں سائیڈوں سے خمدار ہے۔
77.2 فیصد باڈی ٹو سکرین ریشو کے ساتھ Mi Note 2 خاصا متاثر کن لگ رہا ہے۔ Mi Note 2 میں کوالکوم کا تازہ ترین سنیپ ڈریگن 821 ایس او سی ہےجس کی زیادہ سے زیادہ کلاک سپیڈ 2.35 گیگا ہرٹز ہے۔

6 جی بی کی LPDDR4ریم اور 128 جی بی یو ایف ایس 2.0 سٹوریج فیبلٹ کی پرفارمنس کو بہترین بنانے کےلیے کافی ہیں۔اس فیبلٹ کا ایک ماڈل 4 جی بی ریم اور 64 جی بی سٹوریج کے ساتھ بھی دستیاب لانچ کیا گیا ہے۔
اس فیبلٹ میں شو می نے بیک پر آج کل کے جدیدٹرینڈ کے مطابق ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ لگانے کی بجائے ایک ہی زبردست کیمرہ لگایا ہے۔

(جاری ہے)

فون کی بیک پر f/2.0لینز کےس اتھ 22.56 میگا پکسل سونی IMX318 Exmor سنسر ہے جو 4K اور ہر طرح کی ویڈیو ریکارڈنگ کےلیے بہترین ہے۔

ڈیوائس کی فرنٹ پر شومی نے 8 میگا پکسل سونی IMX268سنسرشامل کیا ہے۔بہترین سیلفی کے لیے ڈیوائس میں زبردست فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔
Mi Note 2کی گلوبل ایل ٹی ای 6نیٹ ورکس ٹائپس اور 37 بینڈ کو سپورٹ کرتی ہے۔جی پی ایس اور این ایف سی کے علاوہ اس کے دیگر فیچرز میں ہائی کوالٹی24-bit / 192kHZ DAC بھی شامل ہے۔ڈیوائس میں کوئیک چارج 3.0 کے ساتھ 4070 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے ۔
چین میں Mi Note2 کے 6 جی بی /128 جی بی ورژن کی قیمت 3299 یوان یا 485 ڈالر اور گلوبل مارکیٹ میں اس کی قیمت 3499 یوان یا 520 ڈالر ہے۔ 4 جی بی/64 جی بی ورژن کی قیمت 2799 یوان یا 415 ڈالر ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-25

More Technology Articles