ZTE unveils V3 variants with aluminum body

ZTE Unveils V3 Variants With Aluminum Body

زیڈ ٹی ای نے وی 3 کے3ورژنز متعارف کرا دئیے

زیڈ ٹی ای نے چین میں میٹل باڈی کے ساتھ وی 3 کے 3 نئے ماڈل متعارف کرا دئیے ہیں۔ان ماڈل کی قیمت 160 ڈالر سے 250 ڈالر تک ہے۔نئے ماڈلز میں زیڈ ٹی ای وی 3 یوتھ، وی 3 انرجی اور وی 3 ایکسٹریم شامل ہیں۔ ان تینوں ماڈلز میں فنگر پرنٹ سکینر بھی ہے۔تینوں ماڈل میں تقریباً ایک سا ہی ہارڈ وئیر لگا ہے۔تینوں میں صرف نیٹ ورک سپورٹ کا فرق ہے۔
تینوں ماڈلز میں 5.5انچ 1080p ڈسپلے، 64 بٹ کوالکوم سنیپ ڈریگن چپ سیٹ، 2 جی بی ریم، 16 جی بی سٹوریج(جو مائیکروایس ڈی کارڈ کی بدولت بڑھائی جا سکتی ہے)اور 3000 ایم اے ایچ کی تبدیل نہ ہونے والی بیٹری ہے۔


تینوں ڈیوائسسز میں f/2.2کے 13 میگا پکسل کا رئیر کیمرہ ہے اور اسی اپرچر کے ساتھ 5 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ ہے۔زیڈ ٹی ای وی 3 فیملی Nubia 3.0 UI انسٹال ہے جو اینڈریوڈ5.1لولی پوپ کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)


ہر ڈیوائس کا وزن 160گرام اور موٹائی 8.55ملی میٹر ہے۔تینوں ماڈلز ڈوئل سم ہیں، جس میں ایک ہائیبریڈ سلاٹ بھی ہے، جس میں سم یاا مائیکرو ایس ڈی کارڈ لگایا جا سکتا ہے۔
وی3 یوتھ میں ڈوئل 4جی ایل ٹی ای نیٹ ورک سپورٹ ہے اور یہ سلور رنگ میں دستیاب ہوگا۔ وی 3 انرجی اور وی 3 ایکسٹریم گولڈ رنگ میں دستیاب ہوگا۔
وی 3 یوتھ کی قیمت 160 ڈالر، وی 3 انرجی کی قیمت 210 ڈالر اور وی 3 ایکسٹریم کی قیمت 240 ڈالر ہے۔

زیڈ ٹی ای وی ۳ کے نے ماڈلز

تاریخ اشاعت: 2015-07-31

More Technology Articles