Android beats iOS for app downloads

Android Beats IOS For App Downloads

ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ میں اینڈریوڈ کی آئی او ایس پر برتری

ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کے حوالے سے سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق صارفین نے گوگل پلے سٹور سے ایپ سٹور کےمقابلے میں 60 فیصد زیادہ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کی۔ اس کے برعکس اگر معاشی اعتبار سے دیکھا جائے تو گوگل پلے کی آمدن ایپ سٹور کے مقابلے میں 70 فیصد کم رہی۔
2014 میں Candy Crush Saga اینڈریوڈ اور آئی او ایس پر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

دوسری گیمز میں جو گیمز سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی گئی اُن میں Subway Surfers، My Talking Tom، Farm Heroes Saga اور Clash of Clans شامل ہیں۔

گیمز کے علاوہ فیس بک، وٹس ایپ، انسٹآ گرام اور سکائپ سرفہرست رہے۔
گوگل پلے کی آمدن کم ہونے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اینڈریوڈ کی ایپلی کیشن کےلیے گوگل پلے سٹور ہی واحد مرکز نہیں۔سام سنگ اور ایمزون اینڈریوڈ ایپلی کیشن کے اپنے اپنے الگ سٹور چلا رہے ہیں۔ چین میں بھی درجنوں الگ اینڈریوڈ سٹور ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-31

More Technology Articles