Facebook launches separate Groups app

Facebook Launches Separate Groups App

فیس بک نے گروپس کیلئے علیحدہ ایپلیکیشن لانچ کر دی!!!

اس سال کے آغاز میں فیس بک نے موبائل ایپ کے لیے الگ میسنجر لانچ کیا تھا جو کہ صارفین کیلئے غیر مقبول ثابت ہوا، مگر اس دفعہ فیس بک نے گروپس کے لیے ایک الگ ایپ متعارف کروادیا ہے۔
یہ نئی ایپ اینڈرائید اور آئی او ایس دونوں کے لیے دستیاب ہوگی۔ اس کی مدد سے آپ اپنے تمام گروپس کو ایک جگہ دیکھ پائیں گے۔اس کے علاوہ آپ بآسانی نئے گروپس تخلیق کرنے کے ساتھ ساتھ ، گروپس میں تیزی سے فوٹوز اور اپ ڈیٹس شئیر کرنے، نوٹیفیکیشنز کو کنٹرول کرنے ، اور اپنی پسند کے پیجز کی بنیاد پر نئے گروپ دریافت کرنے کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔

فیس بک گروپس ایپ

فی الوقت فیس بک کسی بھی یوزر کو اس ا یپ کو استعمال کرنے کے لیے مجبور نہیں کرے گا،اس لیے اگر آپ چاہیں تو فیس بک ایپ کے ذریعے ابھی تک جس طرح گروپ استعمال کر رہے تھے ویسے ہی کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن وہ صارفین جو اس گروپ ایپ کو استعمال کرنا چاہتے ہیں وہ نیچے دئیے گئے لنکس کے ذریعے ایپل کے ایپ سٹور اور گوگل پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ یہ ایپ دنیا بھر میں استعمال کے لیے دستیاب ہے۔

ڈائون لوڈ کیجئے:

اینڈرائیڈ کیلیے | ایپل آئی او ایس کیلئے

تاریخ اشاعت: 2014-11-20

More Technology Articles