JVentures Launches PriceBuddy for Android

JVentures Launches PriceBuddy For Android

پرائس بڈی۔۔ موبائل فونز کی قیمتیں جاننے والی منفرد ایپلیکیشن!

جے وینچرز نے’’ پرائس بڈی‘‘ کے نام نئی اینڈرائیڈ ایپ لانچ کردی ہے جس کے ذریعے پاکستان میں پائے جانے والے موبائل فونز کے قیمتوں کے متعلق تمام تفصیلات حاصل کی جا سکیں گی۔
پہلے ورژن میں تقریباً 500 موبائل کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر اپڈیٹ کی جا رہی ہیں۔پاکستان میں پائے جانے تقریباً تمام برانڈ‘ اس میں موجو دہیں جن میں ایپل کے آئی فون 6 پلس ، سامسنگ کی اینڈرائیڈ ڈؤائسس، کیو موبائل کے کم قیمت فونز اور دوسرے فیچرز فون شامل ہیں۔

پرائس بڈی موبائل ایپلیکیشن

نئی قیمتیں جاننے کے لیے پرائس بڈی میں سمارٹ سرچ بھی شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یوزرز اپنی رینج کے مطابق موبائل فون کی قیمتیں جاننے کے لیے فلٹر کا آپشن بھی استعمال کرسکتے ہیں۔مزید براں یوزرز ایپ میں موجود شیئر کا آپشن استعمال کر کے اپنے دوست احباب کے ساتھ یہ قیمتیں شیئر بھی کر سکتے ہیں۔
شیئر فیچر کی مدد سے آپ اپنے من پسند موبائل فون کی قیمت سوشل میڈیا فیس بک، ٹوئیٹر، وائیبر، وٹس ایپ اور سکائی ایپ پر بھی شئیر کر سکتے ہیں۔


امید ہے کہ آنے والے دونوں میں یہ ایپ سمارٹ فونز میں اپنی خاص جگہ بنا لے گی اور کوئی بھی موبائل فون خریدنے سے پہلے فیصلہ کرنے والے ٹول کے طور پر استعمال کی جائے گی۔
یہ ایپلیکیشن ڈائون لوڈ کرنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے۔

تاریخ اشاعت: 2014-12-16

More Technology Articles