Line officially launched in Pakistan

Line Officially Launched In Pakistan

پیغام رسانی اور مفت کالز کرنے والی ایپلیکیشن ’’لائن‘‘ پاکستان میں لانچ کر دی گئی!

’’لائن‘‘ ایک فوری پیغام رسانی کی ایپ ہے جس کو سنگل پیکج میں سماجی، آواز اور پیغام رسانی کے طور پر ڈئزائن کیا گیا ہے۔’ لائن‘ ایک VoIP سروس ہے جو کہ تقریباً تمام موبائلز کے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرتی ہے۔ اور برطانیہ، امریکہ اور چین سمیت جنوب شمالی ایشیاء کے بہت سے ممالک میں شہرت حاصل کر رہی ہے۔
یہ بھی سکائی ایپ، وٹس ایپ اور وائبر کی طرح کی ایک ایپ ہے۔

اس کی مدد سے صارفین ایک دوسرے سے پیغام رسانی اور مفت کالز کے ذریعہ رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔بھارت کے بعد لائن پاکستان میں بھی لانچ کردیا کیا گیا ہے ۔
لائن ان چند ایپس میں سے ایک ہے جس نے اب تک موبائل فونز کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطہ بحال کرنے کے لیے 75 ملین یوزرز کو اپنی طرف مبذول کیا ہے۔

(جاری ہے)

آئکون اور سٹیکرز کے علاوہ اس میں اور بھی بہت سے دلچسپ فیچرز ہیں۔


لائن میں آپ مختلف طریقوں سے اپنے دوستوں کو ایڈ کر سکتے ہیں۔ جن میں انہیں ان کے نام، QR code کی سکینگ،اور ایک دوسرے کے ساتھ فون شیک کرنے ذریعے ڈھونڈ سکتے ہیں۔

لائن موبائل ایپ

اپنے حریفوں کے مقابلے میں لائن بہت سے فیچرزمتعارف کروا رہا ہے جس میں مفت پیغام رسانی کے علاوہ کسی بھی دوسرے لائن یوزرز کو لا محدود مدت کے لیے دنیا کے کسی بھی کونے سے کال کرنے کی سہولت ہے۔
پاکستان میں موجود لوگوں کو اس نئی ایپ سے مستفید ہونے کے لیے سمارٹ فون یا ٹیبلیٹ کی ضرورت ہوگی جو کہ اس ایپ کو سپورٹ کرے، اس کے بعد آپ کو اس ایپ کو انسٹال کرنا ہوگا۔اس ایپلیکیشن کی مدد سے آپ ایک وقت میں 100 لوگوں پر مشتمل گروپ سے بات چیت کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-08-20

More Technology Articles