Messenger app for Android released by Google

Messenger App For Android Released By Google

گوگل کی نئی ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس ایپلیکیشن ریلیز کر دی گئی

گوگل کی جانب سے گوگل پلے سٹور میں میسنجر کے نام سے ایک نئی ایپ ریلیز کر دی گی ہے۔اس ایپ کے ذریعے آپ کسی بھی فون پر ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس بھیج سکتے ہیں۔آپ اس ایپ کے ذریعے سے براہ راست تصاویر اور ویڈیو بنا سکتے ہیں اور شئیر کر سکتے ہیں۔اور اسی طرح آپ آڈیو پیغام بھی ریکارڈ کرکے براہِ راست اپنے کسی بھی دوست کو بھیج سکتے ہیں۔
کسی انجان کی طرف سے پیغام موصول ہونے کی صورت میں آپ اس کو بلاک بھی کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

دراصل یہ ایپلیکیشن ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس پیغامات کیلئے بنائی گئی ہے، جو اینڈرائیڈ لالی پاپ 5میں پہلے سے دستیاب ہوگی، گوگل نے اُن کروڑوں صارفین جنکے پاس لالی پاپ آپریٹنگ سسٹم دستیاب نہیں کیلئے یہ علیحدہ طور پر متعارف کروا دی ہے، تاکہ وہ اس سے مستفید ہو سکیں۔
اس ایپلیکیشن کے حصول کیلئے صارف کے پاس کم از کم اینڈرائیڈ 4.1جیلی بین ہونا ضروری ہے۔ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے۔

تاریخ اشاعت: 2014-11-14

More Technology Articles