Microsoft's Excel-friendly Android virtual keyboard packs a 10 digit number pad

Microsoft's Excel-friendly Android Virtual Keyboard Packs A 10 Digit Number Pad

اینڈریوڈ ایکسل کے لیے مائیکروسافٹ کا نیا کی بورڈ

ٹیبلٹ پر ڈیٹا انٹری بالکل بھی آسان نہیں۔ اس کی وجہ مروجہ ورچوئل کی بورڈ پر نمبروں کی ترتیب ہے۔ مائیکروسافٹ نے صارفین کی اس مشکل کو آسان کرنے کی کوشش کی ہے۔ مائیکروسافٹ نے اینڈریوڈ پر ایکسل کے لیے 10 ہندسوں والا نیا کی بورڈ”کی بورڈ فار ایکسل“ متعارف کرایا ہے جس میں کیز کی ترتیب بالکل عام ڈیسک ٹاپ کی بورڈ کی طرح ہیں۔

(جاری ہے)

اس کی بورڈ میں ہندسوں کی کیز عام کی بورڈ کی طرح دائیں طرف ہیں،جس سے ہندسوں پر مشتمل ڈیٹا فیڈ کرنے کی سپیڈ بہت تیز ہو جاتی ہے۔

مائیکروسافٹ کا یہ کی بورڈ صرف اس صورت میں کام کرتا ہے جب صارف نے اپنے موبائل کو لینڈ سکیپ رکھا ہو ا ہو۔
آفس فار اینڈریوڈ استعمال کرنے والے اس کی بورڈ کو یہاں کلک کر کے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-28

More Technology Articles