Mobilink Launches Android App for Mobitunes

Mobilink Launches Android App For Mobitunes

موبی لنک نے موبی ٹیون اینڈریوڈ موبائل ایپ لانچ کر دی

موبی لنک نے اپنی موبی ٹیون سروس کو آسان بنانے کے لیے اس کی اینڈریوڈ موبائل ایپ لانچ کر دی ہے۔ اس ایپلی کیشن کی مدد سے صارفین ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ موبی ٹیون کو تلاش کر سکتے ہیں، انہیں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں یا انہیں سن سکتے ہیں۔
موبی ٹیون موبی لنک کی جانب سے ایک اہم ویلیو ایڈڈ سروس ہے، جسکے استعمال کو آسان کرنے کےلیے الگ سے موبائل ایپلی کیشن متعارف کرائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایپلی کیشن میں موبی ٹیونز کو مختلف درجہ بندیوں میں رکھا گیا ہے، جیسے بالی وڈ، پاکستانی، ہالی وڈ، مذہب وغیرہ

قیمت
ایپلی کیشن استعمال کرنے پر معیاری انٹرنیٹ چارجز لاگو ہونگے جبکہ کوئی بھی ٹیون ڈاؤن لوڈ کرنے کی قیمت 9.55 بشمول ٹیکس ہیں۔
اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

تاریخ اشاعت: 2015-04-20

More Technology Articles