MS-DOS returns, this time in mobile

MS-DOS Returns, This Time In Mobile

مائیکروسافٹ کا اپریل فول مذاق

مائیکروسافٹ کی طرف سے بھی اپریل فول کے موقع پر نئی خبر آ گئی ۔ خبر یہ ہے کہ مائیکروسافٹ نے اپریل فول پر ونڈو فون کے لیے ایک ایپلی کیشن ایم ایس ڈ اس متعارف کرائی۔ اس ایپلی کیشن کی مدد سے کمانڈ پرامپٹ کے ذریعے سمارٹ فون میں نیوی گیٹ کیا جا سکتا ہے۔
ایم ایس  ڈاس نے ایک عرصے تک ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز پر راج کیا ہے۔ سیاہ و سفید یا سبز اور سیاہ سکرین پر 5.25 انچ کی فلاپی اور 386 ہرٹز پراسیسر پر کام کرنا لوگوں کے لیے اب بھی یادگار پل ہونگے۔

نئی سمارٹ فون ایپلی کیشن سے انہی یاد گار لمحوں کی یاد تازہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس ایم ایس ڈاس  ایپلی کیشن کا ایسکی کیمرہ واقعی غضب کی چیز ہے۔
اس کی مزید معلومات اور انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

(جاری ہے)

ونڈوز فون کے لیے ایم ایس ڈاس

تاریخ اشاعت: 2015-04-02

More Technology Articles