New local competitor of WhatsApp in Pakistan PakTalk

New Local Competitor Of WhatsApp In Pakistan PakTalk

وٹس ایپ کے مقابے میں پاکستانی اپلیکیشن ’’ پاک ٹاک‘‘ میدان میں آگئی!!!

آج کل جہاں آن لائن پیغام رسانی کی ایپس نے دھوم مچا رکھی ہے وہی نئی پاکستانی پیغام رسانی کی ایپ ’ پاک ٹاک‘ بھی کامیابی کی جھنڈے گاڑنے میں مصروف ہے۔یہ ایپ گوگل پلے سٹور میں اینڈرائیڈ یوزرز کے لیے بالکل مفت دستیاب ہے۔
یہ ایپ آپ کے سوشل سرکل کی طرف سے پیغام موصول ہونے کی صورت میں آپ کو اطلاع دے گی اس کے علاوہ آپ اس کے ذریعے پیغام بھیجنے، موصول کرنے، تصاویر، آڈیو نوٹس، اور ویڈیو پیغام بھی بالکل مفت شئیر کر سکتے ہیں۔

یہ ایپ آپ کے انٹرنیٹ کنکشن، 3G/4G یا وائی فائی کے ذریعے کام کرے گی۔
یہ ایپ آپ کے موبائل نمبر پر کام کرے گی جیسے کہ وٹس ایپ کرتی ہے اوخود کار طریقے سے آپ کے فون کے رابطوں کی ہم وقت سازی کرے گی تو کہ آپ کے کنٹیکٹس میں جن کے پاس پہلے سے پاک ٹاک میسنجر ہے وہ پاک ٹاک کے رابطہ لسٹ میں شامل ہوجائیں۔

(جاری ہے)


اگر آپ آف لائن ہونگے تو پاک ٹاک آپ کے تمام موصول ہونے والے پیغامات کو محفوظ کر لے گی اور دوبارہ آن لائن ہونے پر آپ کو نوٹیفیکیشن بھیج دی گے۔


اس کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ اسے کسی بھی فون ، ٹیبلیٹ یا ڈیسک ٹاپ بروزرپر انسٹال کر سکتے ہیں۔

پاک ٹالک میسنجر

استعمال کا طریقہ:
اس کو استعمال کا طریقہ نہایت آسان ہے،اس میں سب سے اوپر نیویگیشن بار ہے جس میں تین آپشنز ہیں، بائیں جانب سے دیکھیں توسب سے پہلے سرچ نشان جس کی مدد سے دستیاب کنٹیکٹ کو ڈھونڈ سکتے ہیں۔

دوسرا نیا پیغام لکھنے کا آپشن اور تیسرے آپشن میں آپ نیا گروپ بنانے، خفیہ چیٹ تخلیق کرنے،نئی براڈ کاسٹ لسٹ دیکھنے اور سیٹنگ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
اس میں یوزر کو اس کا نام تبدیل کرنے کی سہولت بھی ہوگی۔ وٹس ایپ کی طرح اس میں بھی ایک اور دو نشانات ظاہر ہونگے جو کہ پیغام موصول ہونے اور پڑھنے کے متعلق آگاہی دیں گے۔مزید برآں آپ آڈیو پیغام ریکارڈ کر کے اپنے احباب کو بھیج بھی سکتے ہیں۔

آپ اس میں 200 یوزرز کو گروپ تخلیق کر سکتے ہیں۔
اب تک کی ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ ایپ نہایت تیز رفتاری سے کام کرتی ہے۔ لائٹ ویٹ ہونے کی وجہ سے بیٹری کا استعمال بھی زیادہ نہیں ہوتا۔
یہ ایپ بالکل مفت ہے اور آپ اس پر 1GB تک کا ڈیٹا ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ جبکہ مشہورِ زمانہ ایپ وٹس ایپ پر آپ صرف 16MB تک کا ڈیٹا ٹرنسفر کر سکتے ہیں۔

ڈائونلوڈ کرنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے.

تاریخ اشاعت: 2014-11-21

More Technology Articles