Secret messaging app, Wickr launches secure photo sharing that works with Facebook

Secret Messaging App, Wickr Launches Secure Photo Sharing That Works With Facebook

خفیہ تصاویر کوفیس بک پر شیئرکرنے والی اپلیکیشن متعارف

"وکر" ایک انسٹنٹ چیٹ ایپلی کیشن ہے، جس سے صارفین ٹیکسٹ، تصاویر، آڈیو اور ویڈیو کا تبادلہ کر تے ہیں۔ یہ ایپلی کیشن آئی او ایس ، اینڈریوڈ اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کےلیے دستیاب ہے۔ Wickr Timed Feed فیچر کی بدولت بھیجے گئے پیغامات، تصاویر،آڈیو اور ویڈیو 24 گھنٹے بعد خود بخود ڈیلیٹ ہو جاتے ہیں۔
اب وکر نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے وکر کےصارفین اپنی خفیہ تصاویر فیس بک پر بھی شیئر کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

جو تصاویر شیئر کی جائیں گی وہ فیس بک پر بلی کی تصویر کی صورت میں نظر آئیں گی۔ کلک کرنے پر جس کے لیے وہ تصویر ہو گی ایپلی کیشن میں وہی اصل تصویر کو دیکھ سکے گا۔
اس فیچر کا مقصد فیس بک کی مدد سے زیادہ سے زیادہ صارفین کو وکر چیٹ ایپلی کیشن کے استعمال پر راغب کرنا ہے۔
یہ اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں پر کلک کیجیے

تاریخ اشاعت: 2015-01-28

More Technology Articles