Want to put someone in hospital

Want To Put Someone In Hospital

دشمنوں کو ہسپتال پہنچانے والی ایپلی کیشن

بہت سے لوگ، بہت سے لوگوں سے تنگ آ گئے ہونگے۔پہلے والے بہت سے لوگوں کی خواہش ہوگی کہ دوسرے والے بہت سے لوگوں کا جبڑا توڑ کر ہڈی پسلی ایک کر کے ہسپتال پہنچا دیں۔ پہلے والے بہت سے لوگوں کی خواہش اس لیے پوری نہیں ہوتی کہ وہ شریف لوگ ہوتے ہیں، کسی بدمعاش کو ہائر نہیں کر سکتے اس لیے بےچارے دوسرے والے بہت سے لوگوں سے تنگ ہی رہتے ہیں۔ دوسرے والے بہت سے لوگ خوش مت ہوں۔

ایک ایسی ایپلی کیشن بن چکی ہےکہ جس کی مدد سے پہلے والے بہت سے لوگ دوسرے والے بہت سے لوگوں سے نپٹنے کے لیے بدمعاش ہائر کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے پہلے والے بہت سے لوگوں کو موبائل سے ہی فیس بدمعاش کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنی ہوگی اور شکار کا نام بتانا پڑے گا۔ باقی کام بدمعاش خود کر لیں گے۔یہ ایپلی کیشن 40 ہزار مرتبہ ڈاؤن لوڈ ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)


اس ایپلی کیشن کو کنمنگ ، چین کے ایک صحافی نے بنایا ہے۔

اس ایپلی کیشن کی مدد سے شنگھائی کے بدمعاشوں کو ہائر کیا جا سکتا ہے۔صحافی نے ایپلی کیشن میں تمام بدمعاشوں کی لسٹ دی ہوئی ہے، جس میں سے پہلے والے بہت سے لوگ دوسرے والے بہت سے لوگوں کے لیے بدمعاش چن سکتے ہیں۔صحافی کا کہنا ہے کہ اس کے ایک غنڈے سے تعلقات ہیں ، وہ غنڈہ ایپلی کیشن سے انتخاب کیے بدمعاشوں کو مشن سونپتاہے۔ان غنڈوں کا دعویٰ ہے کہ وہ کسی کو بھی ہسپتال کی سیر کرا سکتے ہیں۔
پہلے والے بہت سے لوگوں کو کم سے کم 7 سے 8 ہزار روپے(کے برابر چینی کرنسی) فیس ادا کرنی پڑتی ہے۔ اس سے زیادہ پے منٹ کر کے پہلے والے بہت سے لوگ لسٹ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں کہ آیا دوسرے والے بہت سے لوگوں کی ہڈی توڑی جائے یا پسلی۔ان سب کاموں کی باقاعدہ لسٹ موجود ہے۔
اب پہلے والے بہت سے لوگوں کے غمگین ہونے کی باری ہے۔وہ اس لیے کہ اس ایپلی کیشن کو تمام ایپلی کیشن سٹور سے ہٹا دیا گیا ہے مگر ہٹائے جانے تک یہ ایپلی کیشن 40 ہزار بار ڈاؤن لوڈ ہو چکی تھی۔
یہ ایپلی کیشن جیسے ہی دوبارہ اپ لوڈ ہوگی یا اس کی فائل ہمیں ملے گی ہم پہلے والے بہت سے لوگوں اور دوسرے والے بہت سے لوگوں کو اس کے بارے میں کچھ نہیں بتائیں گے کیونکہ آپ کو کونسا چینی زبان میں بنی ایپلی کیشن کی سمجھ آنی ہے۔
دوسری بات یہ کہ ہمارا خیال میں یہی پہلے والے بہت سے لوگوں کے حق میں بہتر ہے ورنہ ہو سکتا تھا کہ پہلے والے بہت سے لوگوں سے پہلے ہی دوسرے والے بہت سے لوگ کسی بدمعاش کو ہائر کرکے پہلے والے بہت سے لوگوں کو ہسپتال پہنچا دیں۔

بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ آئیڈیافروری میں لانچ ہونے والی مزاحیہ چینی ایپلی کیشن ڈی ڈی ڈارین یا ڈی ڈی ہٹ پیپل سے لیا گیا ہے جو ایک آن لائن ٹاک شو نے متعارف کرائی تھی۔ ڈی ڈی ہٹ پیپل میں دکھایا گیا تھا کہ غصے میں لوگ کس طرح دوسروں سے انتقام لیتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-24

More Technology Articles