WhatsApp has more than 600 Million active users

WhatsApp Has More Than 600 Million Active Users

وٹس ایپ کے صارفین کی تعداد 600 ملین تک پہنچ گئی!۔

مشہور موبائل پیغامات کی سروس وٹس ایپ نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔کمپنی کے سی ای او نے ٹویٹر پر اعلان کیا ہے کہ وٹس ایپ پر ایکٹو صارفین کی تعداد 600 ملین تک پہنچ چکی ہے۔
سی ای او نے خاص طور پر ایکٹو صارفین کا لفظ استعمال کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ صرف رجسٹرڈ یوزر نہیں بلکہ یہ تعداد ان یوزرز کی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر وٹس ایپ استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)


وٹس ایپ کی یہ کامیابی یقناً قابلِ تعریف ہے اور اسی سے اس کی شہرت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔گو کہ یہ سروس امریکہ میں اتنی شہرت حاصل نہیں کر پائی مگر اس کے علاوہ تمام دنیا میں یہ سروس خاصی مقبول ہوئی ہے۔وٹس ایپ کے فینز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے خاص طور پر جب سے یہ سروس کم قیمت والے سمارٹ فونز میں بھی دستیاب ہوئی ہے۔مثال کے طور پر انڈیا میں اس کے ایکٹو یوزرز کے تعداد 60 ملین ہے۔
کمپنی حال ہی میں فیس بک کی طرف سے 19بلین ڈالر کی رقم کے عوض خرید لی گی ہے۔لیکن اس کے باوجود یہ ابھی تک آزادانہ کام کر رہی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-08-26

More Technology Articles