You Can Now Disable WhatsApp Read Receipts

You Can Now Disable WhatsApp Read Receipts

وٹس ایپ نے صارفین کا بڑا مطالبہ پورا کر دیا

اس ماہ کے آغاز میں پیغام رسانی کی مشہور ایپ وٹس ایپ نے پیغام پڑھے جانے پر اس کے متعلق آگاہی کا ایک فیچر متعارف کروایا تھا۔ وٹس ایپ پر کسی کا پیغام موصول ہونے پر پیغام کے اوپر سبز رنگ کے دو چھوٹے نشانات ظاہر ہوتے ہیں، بھیجنے والے کا پیغام پڑھ لینے کی صورت میں یہ سبز نشان نیلا ہو جاتا تھا۔ لیکن اب اگر آپ جاہیں تو اس فیچر کو غیر فعال کر سکتے ہیں کیونکہ بہت سے لوگ اس receipt کو پسند نہیں کرتے۔

اگر آپ وٹس ایپ اینڈرائیڈ پر استعمال کر رہے ہیں تو اس کی ایپ سیٹنگ مینیو میں سے privacy options پر جائیں،آپ کو ایک چیک باکس ملے گاجس کی مدد سے آپ اس فیچر کو فعال یا غیر فعال کر سکتے ہیں۔

http://photo-cdn.urdupoint.com/technology/images/wawa-a.png

اگر آپ اس فیچر کو غیر فعال کر دیں گے توآپ دوسروں کے طرف سے موصول ہونے والے receipts کو بھی دیکھ نہیں سکیں گے۔

(جاری ہے)

لیکن یہ Read receipts گروپ چیٹ میں ابھی بھی کام کرے گی۔
فی الوقت یہ آپشن صرف اینڈرائیڈ کے وٹس ایپ پر دستیاب ہے لیکن جلد ہی بلیک بیری، آئی او ایس، ونڈوز فون کے یوزوز کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔
اینڈرائیڈ کے صارفین اگر یہ فیچر چاہتے ہیں تو انہیں وٹس ایپ کی ویب سائیٹ سے اس اپلیکیشن کا نیا ورژن ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا، یہ ورژن اگلے چند دنوں تک گوگل کے پلے سٹور میں بھی دستیاب ہوگا۔ اگر آپ یہ نیا ورژن ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کرنا چاہتے ہیں تو یہاں پر کلک کیجئے

تاریخ اشاعت: 2014-11-17

More Technology Articles