Alcatel kicks off Idol 3

Alcatel Kicks Off Idol 3

الکا ٹیل کا نیا سمارٹ فون آئیڈل 3

الکا ٹیل کا پہلا عالمی فلیگ شپ آئیڈل 3 امریکہ میں پری آرڈر پر دستیاب ہے۔ اس ان لاک سیٹ کی قیمت 199 ڈالر ہے۔ کچھ دن پہلے ہی الکا ٹیل نے اسے .249.99 ڈالر میں متعارف کرانے کا کہا تھا مگر اب پری آرڈر پر اس سمارٹ فون کو پہلے سے بھی کم قیمت پر متعارف کرایا جا رہا ہے۔
اس سمارٹ فون کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
ڈسپلے: 5.5 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی
ریزولوشن : 1920 x 1080 پکسل(فل ایچ ڈی)
چپ سیٹ: 64 بٹ اوکٹا کور سنیپ ڈریگن 615
ریم:2 جی بی
سٹوریج: 16 جی بی
کارڈ سلاٹ: مائیکروایس ڈی(128 جی بی تک کی سپورٹ)
رئیر کیمرہ: 13 میگا پکسل
فرنٹ کیمرہ: 8 میگا پکسل
سپیکر: فرنٹ پر جے بی ایل کے دو سپیکر
آپریٹنگ سسٹم:اینڈریوڈ 5.0.2

الکا ٹیل 249.99 ڈالر کی قیمت پر لوگوں کے کشش رکھتا تھا مگر 199 ڈالر میں اتنے زبردست ہارڈ وئیر کاسیٹ متعارف کرانے سے الکا ٹیل کو امریکی موبائل مارکیٹ میں قدم جمانے میں کافی مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

امریکا میں اسے ٹی موبائل اور اے ٹی اینڈ ٹی کیرئیر پر متعارف کرایا جائے گا۔

آئیڈل 3

تاریخ اشاعت: 2015-04-18

More Technology Articles