Apple iPhone 6 and iPhone 6 Plus pre-orders make history

Apple IPhone 6 And IPhone 6 Plus Pre-orders Make History

آئی فون 6اور 6پلس نے ایڈوانس بکنگ کا نیا ریکارڈ بنا دیا!

ایپل نے 12 ستمبر تک آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس کے ایڈوانس آڈرز کی مہم کا آغاز کیا تھا لیکن صرف 24 گھنٹوں میں ہی ایڈوانس آڈز کی تعداد چار ملین (چالیس لاکھ) سے تجاوز کر گئی۔
ایپل کے وعدے کے مطابق تمام ایڈوانس آڈرز ستمبر میں ہی موصول ہو جائیں گے لیکن ان کی مانگ ایپل کی توقع سے کہیں زیادہ ہوئی جس کے نتیجہ میں کافی آڈرز اکتوبر تک تاخیر کا شکار بھی ہو سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)


آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس کی یہ مانگ کمپنی کے لیے نیا ریکارڈ ہے کیونکہ اس سے پہلے پچھلے سال آئی فون 5 ایس اور آئی فون 5 سی کے ایڈوانس آڈرز کی تعداد 2.2 ملین تک پہنچ گئی تھی۔جبکہ 5 ایس کی ریلیز کے پہلے دن اس کے ایڈوانس آڈرز کی تعداد 2 ملین تک پہنچ گی تھی۔
19 ستمبر کو ایپل آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس کی فروخت کا ارادہ رکھتا ہے۔سب سے پہلے یہ فون امریکہ سمیت آسٹریلیا، کینڈا، فرانس، جرمنی، ہانگ کانگ، جاپان، پیرٹو ریکو، سنگاپور اور برطانیہ شامل ہیں۔

اس کے بعد 26 ستمبر کو یہ فونز آسٹریا، بیلجیم، ڈینمارک، فن لینڈ، آئر لینڈ، اسلی آف مین، اٹلی، نیدرلینڈ، نیو زیلینڈ، ناروے، پرتگال، قطر، روس، سعودی عربیہ، سپین، سویڈن، سوئیزرلینڈ، تایوان، ترکی، متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-09-16

More Technology Articles