Apple patent application would let your phone know if it is stolen

Apple Patent Application Would Let Your Phone Know If It Is Stolen

آئی فون چوری ہونے پر مالک کو مطلع کرنے والی حیرت انگیز ٹیکنالوجی

ایپل کی جانب سے دائر پیٹنٹ کی درخواست کی مدد سے آپ یہ جان سکیں گے کہ آپ کا آئی فون کون استعمال کر رہا ہے۔اس پیٹنٹ کو Generating notifications based on user behavior کہا گیا ہے، جو کہ بدلتے رویے کی تیکنک کی مدد سے فون کے مالک کو پہچانے گا، کہ کون فون کو استعمال کر رہا ہے۔
فون لوکیشن، حرکات، ان پٹ کی مدد سے غیر معمولی رویے کو پہچانے گا۔

(جاری ہے)

دیگر عوامل میں الفاظ، گرائمر اور عام طور پر استعمال کیے جانے والے جملے، اور یہاں تک کہ فون کو پکڑنے کا طریقہ بھی شامل ہوگا۔
اگر فون ان سب میں فرق محسوس کرے گاتو وہ خود بخود لاک ہو جائے جب تک کہ پاسورڈ کی مدد سے اس کو انلاک نہیں کیا جائے گا۔اور ایک تیسری پارٹی کو مطلع کر دیا جائے گا کہ فلاں شخص کا فون چوری ہو گیا ہے۔
لیکن یہاں ایک سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ کیا آئی فون صارفین اپنی تمام حرکات و سکنات فون میں ریکارڈ کروانا چاہیں گے؟۔

تاریخ اشاعت: 2014-07-18

More Technology Articles