Apple responds on BendGate

Apple Responds On BendGate

آئی فون 6کے ٹیڑھا ہونے کی شکائیات۔۔۔ ایپل کا بھی جواب آگیا!!!

ایپل نے آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس کے متعلق موصول ہونے والی شکایات کے متعلق کہا ہے کہ ان آئی فونز میں بینڈنگ کی شکایات کی شرح کا فی کم ہے۔ یعنی 10 ملین میں سے نو یا دس آئی فونز ایسے ہوئے جن میں نقص پایا جا رہا ہے۔
ایپل کا کہنا ہے کہ اس قسم کا نقص نارمل استعمال کے نتیجے میں شاذ و نادر ہی سامنے آتا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن یوٹویب پر اس کو بہت بڑھ چڑھ کر دکھایا جا رہا ہے
ایپل نے مزید بتاتے ہوئے کہا ہے کہ نئے آئی فونز سٹیل اور ٹائٹینم سے بنے ہیں اور انھوں نے ان کے لیے مضبوط ترین گلاس کا استعمال کیا ہے۔

نئے آئی فونز کی مضبوطی کو آزمانے کے لیے انہیں مختلف ٹیسٹوں سے بھی گزارا گیا ہے۔اور ایپل کے دونوں نئے آئی فونز نے کامیابی سے ان سب کا سامنے کیا ہے۔
اس سے پہلے بھی ایپل کا کافی جگہوں پراس طرح کے الزامات کا سامنا رہا ہے مگر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس دفعہ معاملہ کچھ زیادہ ہی سنجیدہ نوعیت کا ہے۔
ایپل کا یہ نیا آئی فون کتنی آسانی سے مُڑ جاتا ہے، آپ بھی دیکھئے!

تاریخ اشاعت: 2014-09-26

More Technology Articles