Apple to come out with 3 new iPhones in 2015, one of which a 4-incher

Apple To Come Out With 3 New IPhones In 2015, One Of Which A 4-incher

ایپل 2015 میں 3 نئے آئی فون متعارف کرا سکتا ہے

اطلاعات کے مطابق ایپل 2015 میں 3 نئے آئی فون متعارف کرائے گا۔ ان میں سے ایک آئی فون کی سکرین 4 انچ کی ہو گی۔ ڈیجی ٹائم کے مطابق ایپل سی لائن کا آئی فون 6 سی بھی متعارف کرائے گا۔ اس کے ساتھ جو نئے موبائل متوقع ہیں وہ آئی فون 6 ایس اور 6 ایس پلس ہونگے۔ 2013 میں بھی آئی فون نے آئی فون 5 سی اور ایس متعارف کرائے تھے ۔

(جاری ہے)


خبروں کے مطابق آئی فون 6 سی اور آئی فون 6 ایس پلس میں جاپان ڈسپلے، شارپ یا ایل جی کا بنایا ایل ٹی پی ایس ڈسپلے ہوگا جبکہ آئی فون 6 ایس میں جاپان ڈسپلے یا ایل جی کا ڈسپلے ہوگا۔ تینوں سمارٹ فونز میں گوریلا گلاس کور ہونگے۔ اس کے علاوہ این ایف سی اور فنگر پرنٹ سکینر بھی ہونگے۔ پراسیسر کے معاملے میں آئی فون 6 سی میں اے 8 چپ ہوگی جبکہ آئی فون 6 ایس اور 6 ایس پلس میں اے 9 چپ ہوگی۔آئی فون 6 سی کو وسٹرون بنائے گا جبکہ آئی فون 6ایس اور 6 ایس پلس کو بنانے کا کام فاکس کون اور پیگا ٹرون کے سپرد کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-26

More Technology Articles