Apple to launch iPhone in Pakistan officially

Apple To Launch IPhone In Pakistan Officially

ایپل پاکستان میں باقاعدہ طور پر آئی فون لانچ کرنے والا ہے

ٹیکنالوجی بلاگ ـ’’پروپاکستانی‘‘ کے مطابق ذرائع سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایپل اس سال کے آخر تک سرکاری طور پر آئی فون پاکستان میں لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس سلسلے میں نومبر کے آخر میں یا دسمبر میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ایپل نے ملک میں آئی فون کے خریداری کے لیے تمام موبائل آپریٹرز کے ساتھ معائدے کیے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم ابھی تک کسی بھی آپریٹر نے کنٹریکٹ پر آئی فون پیش کرنے کے بارے میں کچھ بھی طے نہیں کیا ہے۔
ایپل کے چاہنے والے ابھی تک آئی فونز حاصل کرنے کے لیے مختلف ذرائع کا سہارا لے رہے تھے جس کے لیے انہیں اضافی رقم بھی خرچ کرنا پڑتی تھی۔ ایپل کے اس فیصلے کے بعد آئی فون کے چاہنے والے اس کے وارنٹی کے ساتھ اوریجنل قیمت پر حاصل کر سکیں گے۔
ابھی تک اس بارے میں بھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ ایپل پاکستان میں کس طریقہ کار کیساتھ آئی فون فروخت کرے گا۔ اُمید ہے کہ جلد ہی اس بارے میں بھی اطلاعات سامنے آجائیں گی!۔

تاریخ اشاعت: 2014-10-31

More Technology Articles