Apple to replace faulty iPhone 5 batteries for free

Apple To Replace Faulty IPhone 5 Batteries For Free

ایپل آئی فون 5 کی ناقص بیٹریاں مفت میں تبدیل کر کے دے گا

ایپل کے مطابق ،ستمبر 2012 سے جنوری 2013 کے درمیان فروخت کیے جانے والے آئی فون 5 کی محدود تعداد کو بیٹری کے مسائل کا سامناہے۔بیٹری کو زیادہ چارج کرنے کی وجہ سے ان کی معیاد میں میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)


ایپل نے اعلان کیا ہے کہ اس اس محدود مدت میں جو آئی فون 5 فروخت کیے گئے ہیں ان کی بیٹری کا معائنہ کیا جائے گا اور اگر ضرورت پڑی تو ان کو تبدیل کیا جائے گا۔
آپ اپنے آئی فون کا سیریل نمبر ایپل کی ویب سائٹ پر چیک کریں اگر آپ کا فون اس پروگرام کے لیے اہل ہے کہ ایپل آپ کے فون کی بیٹری مفت میں تبدیل کر کے دے گا۔
اپنے فون کے بارے میں جاننے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے.

تاریخ اشاعت: 2014-08-25

More Technology Articles