Ascend Mate 7 launched in Pakistan

Ascend Mate 7 Launched In Pakistan

ہواوے نے دنیا میں مقبول ترین فون ایسنڈ میٹ 7پاکستان میں پیش کر دیا!!!

یوفون اپنی ایک اور خوبصورت پیشکش کے ساتھ حاضر ہے۔اب آپ یوفون سے ہواوے ایسنڈ میٹ 7 خریدنے پر 6 ماہ تک مفت 3G کی سروس حاصل کر سکیں گے۔
اس پیشکش کے مطابق یوفون کے ذریعے ہواوے ایسنڈ میٹ 7 خریدنے پر یوفون ماہانہ 3G موبائل ڈیٹا کا 2GB مہیا کرے گا۔ یہ خوبصورت فون کالے، گولڈن اور سلور رنگ میں دستیاب ہوگا۔ اس فون کی قیمت پچاس ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

ہواوے ایسنڈ میٹ 7

اس فون کی خصوصیات
فنگر پرنٹ سینسر کے ساتھ ایک ہی ٹچ میں ان لاک کرنا شامل ہوگا
ایپلیکیشن کی پابندیوں کے ساتھ مختلف یوزرز کے لیے گیسٹ موڈ بھی شامل ہوگا۔

(جاری ہے)


یہ فون 3G اورنیٹ ورک، 6 انچ ایچ ڈی ڈسپلے سکرین، 1080 پکسل ریزولیشن، پاور فل 1.8 GHz اوکٹا کور پروسیسر، اینڈرائیڈ 4.4 کٹ کیٹ کا آپریٹنگ سسٹم اور پچھلے سائیڈ پر فنگر پرنٹ سینسر کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔اس میں 4100mAh کی بیٹری اور 13 میگا پکسل کا پچھلا کیمرہ شامل ہوگا۔
اس فون کا سلور اور کالا ماڈل 2GB ریم اور 16GB روم جبکہ گولڈ ورزن 3GB ریم اور 32GB روپ کے ساتھ مارکیٹ میں آئے گا۔اس کے علاوہ گولڈ ورزن ڈبل سم اور سلور اور کالا ورزن سنگل سم کے ساتھ دستیاب ہونگے۔

تاریخ اشاعت: 2014-11-28

More Technology Articles