BlackBerry Classic white version launches

BlackBerry Classic White Version Launches

بلیک بیری کلاسک اب سفید رنگ میں بھی دستیاب

بلیک بیری نے کلاسک سمارٹ فون کو سفید رنگ میں بھی لانچ کر دیا ہے۔ اس سے پہلے یہ صرف سیاہ رنگ میں دستیاب تھا۔ کینیڈا کی کمپنی بلیک بیری کا کہنا ہے کہ کلاسک کا نیا ورژن ہانگ کانگ میں اسی ہفتے ڈسٹری بیوشن اور برطانیہ میں شاپ بلیک بیری اور ایمزون کے ذریعے متعارف کرا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ اٹلی، ویتنام، انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں بھی چند ہفتوں میں دستیاب ہو گا۔

بلیک بیری کے ہارڈ وئیر تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔
سکرین:3.5 انچ ٹچ سکرین
چپ سیٹ: کوالکم ایم ایس ایم 8960 سنیپ ڈریگن
سی پی یو: ڈوئل کور 1.5 گیگا ہرٹز کرایٹ(Krait)
ریم:2 جی بی
سٹوریج: 16 جی بی (بڑھائی بھی جا سکتی ہے)
رئیر کیمرہ: 8 میگا پکسل
فرنٹ کیمرہ:2 میگا پکسل
کی بورڈ: روایتی کیورٹی(QWERTY)
دیگر: ٹریک پیڈ

تاریخ اشاعت: 2015-04-28

More Technology Articles