BlackBerry Shows Leap, Teases Slider Phone

BlackBerry Shows Leap, Teases Slider Phone

بلیک بیری لیپ، بلیک بیری کا نیاکم قیمت سمارٹ فون

موبائل ورلڈ کانگرس میں بلیک بیری نے کم قیمت کا نیا سمارٹ فون لیپ (Leap) متعارف کرایا ہے۔نئے موبائل کو متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ بلیک بیری نے تین نئے سمارٹ فونز کا بھی اعلان کیا ہے جنہیں اس سال کے آخر تک لانچ کر دیا جائے گا۔بلیک بیری لیپ سمارٹ فون میں 5 اانچ کی سکرین ہے۔ سکرین ریزولوشن 720pہے۔اس میں کوالکم MSM8960پراسیسر اور 8 میگا پکسل کا کیمرہ لگا ہے۔

اسے امریکہ سے پہلے یورپ میں لانچ کیا جائے گا تاہم بلیک کے ایگزیکٹو ز کے مطابق یہ جلد امریکا میں بھی دستیاب ہوگا۔ اس سمارٹ فون کی قیمت 275 ڈالر ہے۔
بلیک بیری کا کہنا ہے کہ اس سال کےآخر تک جو تین سمارٹ فون لانچ کیے جائیں گے ان میں ایک کی بورڈ والا فون موجودہ ”کلاسک“ فون کی جگہ لے گا۔پورشے ڈیزائن ہائی اینڈ ماڈل ہوگا اور ایک دوہرا خم دار ہوگا۔

(جاری ہے)

دوہرا خم دار ماڈل دونوں سائیڈ سے خم دار ہو گا۔ اس ماڈل میں ایک نیا یوزر انٹرفیس بھی متعارف کرایا جائے گا۔ اس وقت امریکا کی مارکیٹ میں بلیک بیری کا حصہ صرف 2 سے 3 فیصد ہے۔بلیک بیری کا کہنا ہے کہ اگلے تین سالوں میں کمپنی پہلے سے زیادہ منافع بخش ہوگی۔

بلیک بیری لیپ

تاریخ اشاعت: 2015-03-04

More Technology Articles