Blackphone 2 comes at MWC 2015 with updated specs sheet

Blackphone 2 Comes At MWC 2015 With Updated Specs Sheet

سب سے محفوظ ترین فون کا نیا ماڈل بلیک فون 2 بھی منظر عام پر آ گیا۔

سائلنٹ سرکل (Silent Circle) کے بنائے ہوئے محفوظ ترین فون کا دوسرا ورژن سامنے آ گیا ہے۔بلیک فون 2 کی سیکورٹی پہلے سے زیادہ بہتر ہے۔فون کے علاوہ اس کمپنی کا ایک ٹیبلٹ بلیک فون پلس (Blackphone+) کے نام سے بھی متعارف کرایا ہے ۔

بلیک فون 2 کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
چپ سیٹ: بلیک فون 2 میں استعال کیے گئے چپ سیٹ کی معلومات ابھی منظر عام پر نہیں آئیں
پراسیسر: 64 بٹ اوکٹا کور پراسیسر
ڈسپلے:5.5 انچ، 1080p، گوریلا گلاس 3 پروٹیکشن(بلیک فون کے پچھلے ماڈل میں 4.7 انچ کی سکرین تھی)
بیٹری: 3,060ایم اے ایچ ،جو تیزی سے چارج ہو سکتی ہے ،صارفین اس بیٹری کو بدل نہیں سکتے۔


ریم: 3 جی بی
انٹرنل سٹوریج: انٹرل سٹوریج کے علاوہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ کی سہولت
نیٹ ورک: ایل ٹی ای
قیمت:649 ڈالر( پہلا ماڈل بھی اسی قیمت پر لانچ کیا گیا تھا)
آپریٹنگ سسٹم: پرائیویٹ او یس 1.1(PrivatOS 1.1)۔

(جاری ہے)

اس مخصوص او ایس میں ہر ایپلی کیشن کے لیے الگ لاگ ان بنایا جا سکتا ہے۔ جیسے کمیونی کیشن ایپلی کیشن کے لیے الگ لاگ ان اور ڈاکیومنٹس ایپلی کیشن کے لیے الگ۔
کمپنی کے بنائے ہوئے 7 انچ کے ٹیبلٹ میں کوالکم کی چپ استعمال کی گئی ہے۔ مگر اس کے متعلق زیادہ معلومات سامنے نہیں آئیں۔بلیک فون کے پہلے ماڈل کی فروخت سے کمپنی کو 750 ملین ڈالر حاصل ہوئے تھے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کا دوسرا ماڈل بھی کامیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-03

More Technology Articles