China Mobile could delay iPhone 6 launch until 2015

China Mobile Could Delay IPhone 6 Launch Until 2015

چین میں آئی فون 6 کی لانچ میں تاخیر کا امکان

گو کہ آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس نے 24 گھنٹوں میں 4 ملین ایڈوانس آڈرز وصول کر لیے مگر ان دو ڈؤائسس کے چین کی مارکیٹ میں لانچ میں تاخیر کا امکان ممکن ہے۔ابھی تک اس بارے کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی کہ دنیا کی سب بڑی سمارٹ فون مارکیٹ میں یہ دونوں نئے فون کب تک دستیاب ہونگے۔یہاں تک کہ چائنہ موبائل بھی ابھی تک اس بارے میں انجان ہے جو کہ 800 ملین صارفین کے ساتھ ملک کا سب سے بڑا موبائل کیرئیر ہے ۔

(جاری ہے)


ایک غیر مصدقہ رپورٹ کے مطابق ، ایپل نے چین کی صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت سے چین میں آئی فون کی فروخت کے لیے سرٹیفیکیٹ حاصل کیا ہے جو بظاہر کمپنی کے ساتھ معاہدے میں ناکام ہوا ہے۔ اور سرٹیفیکیشن کے بغیر آپ چین میں کوئی بھی فون فروخت کے لیے پیش نہیں کر سکتے۔اس تمام صورتِ حال کے پیشِ نظر یہ کہا جا رہا ہے کہ عین ممکن ہے کہ آئی فون 6 کی چین میں لانچ اگلے سال تک ہی متوقع ہو۔

اس دوران چائنہ موبائل بقایا پورا سال unsubsidized 4G سمارٹ فون کی فروخت پر توجہ مرکوز کرے گا۔ایک عام تجزیہ کے مطابق کمپنی اس سال کے آخر تک 70 فیصد ایسے 4Gسمارٹ فون فروخت کرے گا جس کی قیمت 162 ڈالر سے بھی کم ہوگی لیکن ان میں ایسے سمارٹ فونز بھی شامل ہونگے جس کی قیمت 97 ڈالر سے بھی کم ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2014-09-17

More Technology Articles