Galaxy S6 might come in Q2

Galaxy S6 Might Come In Q2

سامسنگ گلیکسی ایس 6کی تیاریوں میں مصروف !! جلد لانچ کا امکان

سامسنگ گلیکسی کے نئے ایس 6 کے متعلق کافی خبریں گردش میں ہیں۔ اب تک سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق سامسنگ کا یہ نیا ہینڈ سیٹ دونوں اطراف سے ہلکا سا مڑا ہوا ہوگا اور یہ ایلومینیم کی باڈی میں پیش کیا جائے گا۔اس پر یقین کرنا تھوڑا مشکل ہے کیونکہ سامسنگ کے اب تک سامنے آنے والے سبھی گلیکسی ہینڈ سیٹ پلاسٹک کی باڈی کے ساتھ منظرِ عام پر آئے تھے۔

یہ بھی سننے میں آرہا ہے کہ سامسنگ دو ورژن ریلیز کرے گا ایک ایس 6 اور دوسرا ایس 6 ایج۔

(جاری ہے)

لیکن یہ دونوں ماڈلز لچکدار مڑے ہوئے ڈسپلے کے ساتھ ہونگے۔اس دونوں میں پایا جانے والا فرق ان کی چپ سیٹ میں ہوگا۔ایل ٹی ای یونٹ کے لیے سنیپ ڈراگن 810 ہوگا جبکہ جدید 64 بٹ ایکزینوس 7 اکٹا دوسرے ورژن میں استعمال کیا جائے گا۔
یہ بھی افواہیں آرہی ہیں کہ اگلے ماہ سی ای ایس میں سامنسگ اپنے اس نئے ایس 6 کا باقاعدہ اعلان کرنے والا ہے۔یہ بھی امید ہے کہ اگلے سال کی دوسری سہ ماہی تک سامسنگ کو مارکیٹ میں متعارف کروا دیا جائے گا۔ اب کیا حقیقت ہوگا اور کیا فسانہ یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-12-19

More Technology Articles