Heavily disguised Samsung Galaxy Note 4

Heavily Disguised Samsung Galaxy Note 4

سامسنگ گلیکسی نوٹ 4 کے فیچرز کی ویڈیو سامنے آگئی!!!

اب تک کے سامنے آنے والے تفصیلات کے مطابق سامسنگ گلیکسی نوٹ 4 مہنگا فون ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سے نئے فیچرز لے کر آرہا ہے۔ اور ابھی تک گلیکسی نوٹ 4 کے مقابلے میں جس فون کے آنے کی توقع ہے وہ اور کوئی نہیں بلکہ ایپل کا نیا آنے والا آئی فون 6 ہوگا۔ کیونکہ اطلاعات کے مطابق ایپل کا یہ آئی فون 5.5 انچ سکرین کے ساتھ سامنے آئے گا۔

جبکہ سامسنگ کا گلیکسی نوٹ 4 5.7 انچ سکرین کے ساتھ سامنے آئے گا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اس میں 1440x2560 ریزولیشن اور 515ppi پکسل ڈینسٹی ہوگی۔
سامسنگ اپنا یہ نیا ہینڈ سیٹ 3 ستمبر کو برلن میں آئی ایف اے 2014 میں ریلیز کے لیے پیش کرے گا۔
سامسنگ کی جانب سے سامنے آنے والی 15 سیکنڈ پر مشتمل اس ویڈیو میں گلیکسی نوٹ 4 کے فیچرز دکھائے گئے ہیں۔آپ بھی ان کو دیکھ سکتے ہیں۔ لیکن نوٹ 4 کے متعلق صحیح تفصیلات جاننے کے لیے 3 ستمبر تک کا انتظار کرنا ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2014-08-29

More Technology Articles