HTC's One E9+ is its latest phablet with a stunning screen

HTC's One E9+ Is Its Latest Phablet With A Stunning Screen

ایچ ٹی سی نے ون ای 9 پلس فیبلٹ متعارف کرا دیا

ایچ ٹی سی نے بڑی خاموشی سے اپنی چینی ویب سائٹ پر نئے فیبلٹ کو متعارف کرایا دیا۔ اس فیبلٹ کی باڈی آدھی پلاسٹک اور آدھی میٹل کی ہے۔ اس کی بڑی خصوصیت 5.5 انچ کواڈ ایچ ڈی (534 پی پی آئی) ڈسپلے ہے، سکرین ریزولوشن 1080p ہے۔ اس فیبلٹ میں اندازوں کے برعکس 3 کی بجائے 2 جی بی کی ریم ، 20 میگا پکسل کی بجائے 13 میگا پکسل کا مین کیمرہ ہے۔

(جاری ہے)

دیگر تفصیلات اس طرح ہیں
چپ سیٹ: میڈیا ٹیک ایم ٹی 6795 ایم
پراسیسر: 64 بٹ، اوکٹا کور 2 گیگا ہرٹز
انٹرنل سٹوریج: 16 جی بی
کارڈ سلاٹ: مائیکروایس ڈی سے 128 جی بی تک میموری بڑھائی جا سکتی ہے۔
سم: ڈوئل نینو سم سلاٹ
بیٹری : 2800 ایم اے ایچ
فرنٹ کیمرہ: الٹرا پکسل
کنکٹیویٹی: ایل ٹی ای، 802.11 اسے وائی فائی
موٹائی: 7.49 ملی میٹر

تاریخ اشاعت: 2015-03-29

More Technology Articles