Huawei Ascend Mate 2 to skip KitKat to go directly to Android 5.0

Huawei Ascend Mate 2 To Skip KitKat To Go Directly To Android 5.0

ہواوے ایسنڈ میٹ 2 کو اینڈرائیڈ لالی پاپ پر اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ!!!

کچھ عرصہ پہلے تک یہ سوال ذہنوں میں گردش کر رہا تھا کہ کیا ہواوے کے ایسنڈ میٹ 2 کو کٹ کیٹ پر اپڈیٹ کیا جائے گا یا نہیں۔ایسا لگتا تھا کہ اس فیبلیٹ کے لیے اپ ڈیٹس دستیاب نہیں ہونگے لیکن پھر بعد میں ہواوے نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی ۔

(جاری ہے)


جمعے کو ہواوے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہواوے ایسنڈ میٹ 2 کو کٹ کیٹ کی بجائے اینڈرائیڈ 5.0 لولی پاپ پر اپڈیٹ کیا جائے گا۔یہ اپ ڈیٹس اگلے سال کی پہلے ششماہی میں لاگو ہو جائیں گے۔
فی الوقت ہواوے ایسنڈ میٹ 2 اینڈرائیڈ 4.3 پر کام کر رہا ہے۔لہذٰ ہواوے ایسنڈ میٹ 2 کے مالکان کو ابھی مزید کچھ وقت اینڈرائیڈ 4.3 کے ساتھ گزارنا ہوگا مگر اس کے بعد وہ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے نئے ورزن پر منتقل ہو جائیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2014-11-22

More Technology Articles