Huawei Glory 4X images surface ahead of December 16 announcement

Huawei Glory 4X Images Surface Ahead Of December 16 Announcement

ہواوے کا نیا کم قیمت خوبصورت فون ’’گلوری 4ایکس‘‘ منظر عام پر آگیا!

ہواوے گلوری 4 ایکس کی موصول ہونے والی کچھ تصاویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ کمپنی کا یہ خوبصورت فون بھی صارفین کی ایک بڑی تعداد کو اپنی طرف مائل کرنے میں کامیاب رہے گا۔
یہ پلاسٹک سے بنایا گیا مناسب قیمت کا فون ہوگاجو کہ دسمبر 16 کو ریلیز کر دیا جائے گا۔اس کے ساتھ ہواوے گلوری 6 پلس بھی لانچ کیا جائے گا۔کمپنی کے لیے 2014 کا اختتام نہایت خوش آئیں ہوگا کیونکہ اس کے دو نئے ہینڈ سیٹ کمپنی کے خود کے بنے 64-bit پروسیسر کے ساتھ سامنے آئیں گے۔


ہواوے گلوری 4 ایکس میں 5.5 انچ 720p ڈسپلے، کیرین 620 اوکٹا کور پروسیسر، 1 یا 2 گیگا ریم، ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13MP مین کیمرہ، 5MP سامنے کا کیمرہ اور 3000mAh بیٹری ہوگی۔

(جاری ہے)

یہ فون اینڈرائیڈ 4.4 کٹ کیٹ پر کام رکے گا

ہواوے گلوری 4 ایکس

اطلاعات کے مطابق 1GB ریم والے ورزن کی قیمت 130 ڈالر ، یعنی تقریباََ 13ہزار روپے ہوگی جبکہ 2GB ریم والے ورزن کی قیمت 162 ڈالر ہوگی، یعنی تقریباََ 16500روپے۔

تاریخ اشاعت: 2014-12-11

More Technology Articles