Huawei Honor 6 Plus goes official with dual camera

Huawei Honor 6 Plus Goes Official With Dual Camera

ہواوے کا آنر 6 پلس ڈبل کیمرے کے ساتھ پیش کر دیا گیا ہے

ہواوے کا نیا آنر 6 پلس جو کہ ہواوے گلوری 6 پلس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے چین میں حتمی طور پر لانچ کر دیا گیا ہے۔یہ فون 5.5 انچ آئی پی ایس ڈسپلے 1080p ریزولیشن اور کیرین 925 چپ سیٹ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اس میں اکٹا کور پروسیسر ، چار کورٹیکس A15 کے ساتھ اور چار کورٹیکس A7کورز کے ساتھ ، مالی MP4 T628 جی پی یو، 3GB ریم شامل ہیں۔ مزید براں اس میں 4G-LTE کی خصوصیات، اور 32 جی بی قابلِ توسیع سٹوریج بھی شامل ہے۔


یہ فون دھاتی فریم کے ساتھ ہوگا۔اس کا قابلِ دلچسپ فیچر اس کی پچھلی سائیڈ پر دو 8MPکیمرہ سینسر کا ہونا ہے۔اس میں 3,600 mAh کی بیٹری ہوگی۔اور یہ اینڈرائیڈ 4.4.4 کٹ کیٹ پر کام کرے گا۔

یہ فون دو ورزن میں پیش کیا گیا ہے پہلا ایک سم اور 4G کی ربط سازی کے ساتھ جس کی قیمت تقریباََ 32ہزار۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسرا دو سموں اور 4G-LTE کی سپورٹ کے ساتھ اور اس کی قیمت 40ہزار روپے کے قریب ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2014-12-18

More Technology Articles