Huawei Launches Honor 3C Lite in Pakistan

Huawei Launches Honor 3C Lite In Pakistan

ہواوے نے انتہائی مناسب قیمت پر آنر 3 سی لائٹ لانچ کر دیا

آج کل کمپنیاں اپنے سمارٹ فون کے ساتھ ایک دوسرے پر بازی لے جانے کی کوششوں میں ہیں۔آج کل مارکیٹ میں کم قیمت سمارٹ فون کی مانگ بہت بڑھ گی ہے اور کیو موبائل اور سامسنگ کے بعد ہواوے نے بھی اس دوڑ میں شامل ہونے کے لیے اپنا نیا آنر 3 سی لائٹ لانچ کر دیا ہے۔جو کہ 17,900 روپے کی قیمت کے ساتھ فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا ، یہ فون ہواوے’’ آنر ہولی‘‘ کے نام سے بھی جانا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ جو خبر ہواوے کے پاکستانی صارفین کو چونکا دے گی وہ اس کو 12 ماہ تک زونگ کے مفت 12 GB موبائل ڈیٹاکے ساتھ پیش کرنا ہے۔یعنی صارفین ہر ماہ 1 GB مفت انٹرنیٹ سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

ہواوے کی جانب سے ایسی ہی پیشکش ہواوے آنر 3C کے فروخت کے ساتھ بھی کی گی تھی۔ہواوے آنر 3C کی طرح یہ بھی 5.0 انچ سکرین ، 720x1280 پکسل سکرین ریزولیشن اور 294 ppi پکسل ڈینسٹی کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔اس میں کواڈ کور 1.3 GHz کورٹیکس A7 پروسیسر کام کرے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-11-28

More Technology Articles