Huawei unveils 2015 roadmap

Huawei Unveils 2015 Roadmap

ہواوے کے سال 2015 کے بڑے بڑے پلان سامنے آگئے!!!

2015 کے حوالے سے ہوواوے کے ارادے کافی بلند ہیں۔ چین میں واقع ہوواوے کےہیڈکوارٹر میں ہونے والی والی پریس کانفرنس میں ہوواوے نے مستقبل میں لانچ ہونے والی ڈیوائسز کے بارے میں بتایا۔ اس سال ہوواوے سمارٹ فون کی 3سیریز، ٹیبلٹ کی 2 سیریزاور اینڈریوڈ سمارٹ واچ متعارف کرائے گا۔
سمارٹ فونز کی 3 سیزیز میں ہوواوے میٹ اور ہوواوے پی سیزیز کے ساتھ ساتھ ہوواوے جی اور ہوواوے وائی ڈیوائسز بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)


ٹیبلٹ میں ہوواوے ایکس سیریز بڑی سکرین کے ساتھ ہوگی جبکہ ایم سیزیز میں بہترین آڈیو ویڈیو ڈیوائسز شامل ہونگی۔
ہوواوے اس سال اینڈریوڈ سمارٹ واچ بھی متعارف کرائےگا۔اس سےپہلے بھی ہوواوے صحت کےحوالے سے ہوواوے ٹاک بینڈ بی 1 متعارف کرا کر ویئرایبل ڈیوائس کی مارکیٹ میں داخل ہوچکا ہے۔
اس سال مارچ می بارسلونا میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس میں ہوواوے سمیت دوسری تمام کمپنیاں اپنی بہت سی مصنوعات متعارف کرائیں گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-01

More Technology Articles