Huawei working on Lollipop running purported P8 Lite

Huawei Working On Lollipop Running Purported P8 Lite

ہوواوے پی 8 موبائل کے لائٹ ورژن کی تیاری میں مصروف

ہوواوے کے آنے والے سمارٹ فون پی 8 کے حوالے بہت سی اطلاعات سامنے آ چکی ہیں۔ ہوواوے 15 اپریل کو ایک تقریب میں پی 8 کو لانچ کرے گا۔ اطلاعات یہ ہیں کہ اس نئے فلیگ شپ کے ساتھ ایک اور سمارٹ فون کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ چینی ویب سائٹ ٹینا(TENNA) کے مطابق ایک ڈیوائس ،جس کا ماڈل نمبر ALE-UL00 ہے، کو بھی سرٹیفیکیٹ دیا گیا ہے۔ یہ نئی ڈیوائس ہوواوے کے پی 8 سے بہت ملتی جلتی ہے، اس لیے اسے ہوواوے پی 8 کا لائٹ ورژن بھی کہا جا رہاہے۔

(جاری ہے)


اس نئی ڈیوائس میں 5 انچ 720p کی ڈسپلے سکرین ہوگی، اس میں اوکٹا کور 1.2 گیگا ہرٹز پراسیسر ہوگا۔ پی 8 لائٹ میں 2 جی بی کی ریم، 13 میگا پکسل کا رئیر کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہوگا۔ پی 8 لائٹ میں اینڈریوڈ 5.0 لولی پاپ کے ساتھ ہوواوے کا اپنا ایموشن یوزر انٹرفیس انسٹال ہوگا۔
اطلاعات کے مطابق ہوواوے پی 8 میں 5.2 انچ کی فل ایچ ڈی سکرین ہے۔باڈی میں کرین 930 چپ سیٹ، 3 جی بی ریم، ڈوئل کیمرہ جن میں سے فرنٹ 13 میگا پکسل ہوگا۔کرین 930 کو ہوواوے نے اپنے فیبلٹ میڈیا پیڈ ایکس 2 میں بھی استعمال کیا ہے(تفصیلات اس صفحے پر)

تاریخ اشاعت: 2015-03-26

More Technology Articles