Iphone 6, Apple completely loses the plot

Iphone 6, Apple Completely Loses The Plot

آئی فون پر تنقید ایپل سے برداشت نہ ہوئی!!!

ایپل کا نیا آئی فون مسلسل تنقید کا شکار ہے۔ ایسے میں ایپل نے ایک مشہور جرمن میگزین پر پابندی عائد کر دی ہے جس نے ایپل کے نئے آئی فون کا موازنہ گلیکسی نوٹ 3کے ساتھ کیا ، اور ویڈیو میں دکھایا کہ کس طرح آسانی سے آئی فون مڑ جاتا ہے، جبکہ سامسنگ کا فون بہت زیادہ زور ڈالنے پر بھی ٹیڑھا نہیں ہوتا۔
ایپل نے بجائے اس کے کہ ان شکایات کا بھرپور طریقے سے جواب دیتا اس نے اس میگزین کے تمام نمائندوں کی اپنے تمام ایونٹس میں شمولیت پر پابندی لگا دی ہے۔

(جاری ہے)

اور مستقبل میں بھی اپنے ڈؤائسس کا جائزہ لینے پر پابندی لگا دی ہے۔
جیسا کہ ایپل کا دعوی ہے کہ وہ صارفین کی پسند کو اہمیت دینے والی کمپنی ہے تو اس طرح میڈیا پر پابندی لگا کر وہ کس طرح اپنے صارفین تک اپنے پروڈکٹ کے متعلق معلومات پہنچا سکتی ہے۔اور پھر اس میگزین پر پابندی لگا دی جو کہ 9 ملکوں میں جاتا ہے اور جس کی ویب سائٹ دنیا کی پہلی 2,500 ویب سائٹس میں سے ایک ہے. آپ بھی ویڈیو دیکھئے:

تاریخ اشاعت: 2014-10-02

More Technology Articles