iPhone 6 will be available in 36 more countries

IPhone 6 Will Be Available In 36 More Countries

ایپل کا نیا آئی فون 6 مزید 36 ممالک میں دستیاب

ایپل کے نئے آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس کی اس ماہ 36 مزید ممالک میں دستیابی شروع ہوگی۔ وہ ممالک جن میں ان دونوں آئی فونز کی دستیابی ممکن ہوگی ان میں چین اور انڈیا بھی شامل ہیں جہاں یہ دونوں آئی فونز 17 اکتوبر کو دستیاب ہونگے جبکہ پولینڈ اور جنوبی افریقہ میں یہ دونوں فونز 24 اکتوبر کو دستیاب ہونگے۔

(جاری ہے)


اس سلسلے کا سب سے بڑا رول آؤٹ 31 اکتوبر کو ہوگا جس دن یہ دونوں فونز 23 ممالک میں دستیاب ہونگے ان ممالک میں البانیا، بوسینیا، کروآٹیا، ایسٹونیا، گریس، گوام، ہنگری، آئس لینڈ، کوسوو، لیٹویا، لیتھوانیا، میکاؤ، میسیڈونیا، میکسیکو، مولڈووا،مونٹنیگرو، سربیا، جنوبی کوریا، رومانیا، سلواکیا، سلوونیا، یوکرائن،اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔


اکتوبر کے آخر تک یہ دونوں فونز 69 ممالک میں دستیاب ہونگے لیکن سلسلہ ابھی ختم نہیں ہوگا بلکہ 2014 کے آخر تک یہ دونوں فونز 115 ممالک میں ریلیز کر دیے جائیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2014-10-14

More Technology Articles