LG confirms it's working on a new Windows Phone

LG Confirms It's Working On A New Windows Phone

ایل جی نئے ونڈوز فون پر کام کررہاہے

پچھلے سال ایک ایڈ نیٹ ورک نے ونڈوز فون کے حوالے سے اپنے اعداد وشمار شیئر کیے تھے۔ تب معلوم ہوا کہ اس فہرست میں ایک نامعلوم فون ایل جی وی ڈبیلو 820 بھی ہے، تب معلوم ہوا کہ ایل جی دوبارہ سے ونڈوز فون بنانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ اب باقاعدہ تصدیق ہوگئی ہے کہ ایل جی وی ڈبیلو 820 پر کام کر رہا ہے۔ یہ معلومات ایل جی کی ویب سائٹ پر اوپن سورس لائسنس ڈاکیومنٹ سے ملی ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ایل جی وی ڈبیلو820 بلوٹوتھ ایس آئی جی سے بھی سرٹیفائیڈ ہے جس نے اسے موبائل فون کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
اس نئے سیٹ کی تصدیق کے علاوہ کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔ پچھلے سال جو اطلاعات سامنے آئیں تھیں اُن کے مطابق وی ڈبیلو820 میں 4.7 انچ 480 x 854 ٹچ سکرین ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے یہ ایل جی فلیگ شپ نہیں بلکہ لو اینڈ فون ہوگا۔اگرچہ یہ ونڈوز فون ہوگا تاہم یہ واضح نہیں کہ اس میں وندوز 10 ہوگی یا ونڈوز 8.1۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-28

More Technology Articles