LG Introduces First Mobile Application Processor of the Company

LG Introduces First Mobile Application Processor Of The Company

ایل جی نے پہلا موبائل اپلی کیشن پروسیسر متعارف کرادیا

ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اپنا پہلا موبائل اپلی کیشن پروسیسر (اے پی) متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ پروسیسر آٹھ کور ٹیکنالوجی کا شاہکار اور ایل ٹی ای-اے کیٹ 6 نیٹ ورک کی استعداد کا حامل ہے جس کے باعث اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ توانائی کم خرچ ہوتی ہے۔ اے پی پروسیسر نکلون (NUCLUN)کے نام سے معروف ہے ۔ ایل جی کے اسمارٹ فون جی تھری اسکرین (G3 Screen)کی نمائش رواں ہفتے کوریا میں کی جائے گی ۔



نکلون کو مختلف کام موثر طور پر انجام کیلئے اے آر ایم بگ لٹل ٹیکنالوجی (ARM®big.LITTLE™ technology)کی مدد سے تیار کیا گیا۔ اے پی میں اعلٰی کارکردگی کیلئے 1.5گیگا ہرٹز کے چار کورز (اے آر ایم کارٹیکس اے 15) جبکہ کم شدت کی پروسسینگ کیلئے 1.2 گیگا ہرٹز کے چار کورز (اے آر ایم کارٹیکس اے7) لگائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

لگائے جانے والے کورز کو ضرورت کے مطابق متعین کیا جاسکتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ توانائی کی بچت کی جاسکے۔


نکلون کو 225 ایم بی پی ایس تک ڈاؤن لوڈ اسپیڈ کے ساتھ 4Gنیٹ ورکس، ایل ٹی ای-اے کیٹ 6 کی اگلی نسل میں معاونت کیلئے تیار کیا گیا ہے جبکہ موجودہ ایل ٹی ای نیٹ ورکس پر واپس آنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

ایل جی الیکٹرانکس موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے پریذیڈنٹ اور سی ای او ڈاکٹر جونگ سیوک پارک نے بتایا کہ "نکلون نے ایل جی کی تاریخ میں موبائل کی صنعت کا ایک نیا باب کھول دیا ہے۔
اس اندرونی حل کے ساتھ ہم بہتر ی کے ہمراہ عمودی سطح ملانے کے قابل ہوجائیں گے اور سخت مسابقت کے خلاف اپنی مصنوعات کی حکمت عملی میں مزید تنوع لائیں گے۔ نکلون ہمیں موبائل اسٹریٹجی آگے بڑھانے میں بہتر لچک فراہم کرے گا۔ "

نکلون ایپلی کیشن پروسیسر سے لیس ایل جی کے پہلے اسمارٹ فون جی تھری اسکرین (G3 Screen)میں جی تھری (G3)اسمارٹ فون کی مقبول خصوصیات لینگویج ڈیزائن، کیمرا اور یو ایکس فیچرز ہیں۔
جی تھری اسکرین (G3 Screen)اسمارٹ فون 5.9 انچ مکمل ایچ ڈی آئی پی ایس ڈسپلے اور اعلیٰ معیار 1 ڈبلیو اسپیکر سے لیس ہے۔ ایل ٹی ای-اے کیٹ 6 نیٹ ورکس کیلئے تیار کردہ سب سے بڑا اسمارٹ فون G3اسکرین ڈاؤن لوڈ اسپیڈ کی رفتار ریگولر 4جی ایل ٹی ای نیٹ ورکس کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہوگی جبکہ ملٹی میڈیا کے استعمال میں نہایت آسانی ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2014-12-12

More Technology Articles