LG set to launch high-spec smartphone that beats G lineup

LG Set To Launch High-spec Smartphone That Beats G Lineup

ایل جی ایک نیا فلیگ شپ مہنگا فون متعارف کروانے کی تیاریوں میں

ساؤتھ کوریا کی دوسرے نمبر پر سب سے بڑی کمپنی ایل جی الیکٹرونکس کمپنی نے کہا ہے کہ وہ اسی سال ہائی اینڈ سمارٹ فون متعارف کرانے والی ہے۔نیا سمارٹ فون جی لائن کے سمارٹ فون سے بڑھ کرہو گا۔ ایل جی کے نئے سمارٹ فون کا ایپل اور سام سنگ کے ہائی اینڈ موبائل فون سے مقابلہ کیا جا رہا ہے۔
ایل جی کا کہنا ہے کہ وہ ایسی پراڈکٹ متعارف کرا رہے ہیں جو جی سیریز سے بڑھ کر ہو۔

ایل جی نئے سمارٹ فون کو اسی سال کی دوسری ششماہی میں لانچ کرے گا۔ایل جی کےپچھلے ہائی اینڈ موبائل 800 ڈالر سے زیادہ قیمت میں فروخت ہوئے تھے۔ نئے سمارٹ فون کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ 900 ڈالر سے بھی زیادہ میں فروخت ہوگا۔ ایل جی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ سمارٹ فونز مارکیٹ میں آمدن کے لحاظ سے اپنی تیسری پوزیشن بحال رکھے گا۔

(جاری ہے)

ایل جی کی کوشش ہوگی کہ وہ 2015 میں اپنی آمدن میں کم از کم 20 فیصد اضافہ کرے۔

2014 میں عالمی سمارٹ فون کی مارکیٹ میں ایل جی کا حصہ 4.3 فیصد تھا۔ایل جی چین کی ہوواوے یا جاپان کی سونی کارپوریشن سے ایک فیصد کے فرق سے تیسری پوزیشن پر ہے۔
ایپل کا عالمی مارکیٹ میں 37.6 فیصد اور سام سنگ کا 25.1 فیصدحصہ ہے۔ایل جی جلد ہی کم قیمت کے چار نئے برانڈ بھی متعارف کرا رہا ہے، جن میں ایل جی ماگنا، ایل جی سپرٹ، ایل جی لیون اور ایل جی جوائے شامل ہے۔
اس کے علاوہ ایل جی وئیرایبل پراڈکٹ بھی متعارف کرائے گا۔ ایل جی نے موبائل ورلڈ کانگرس میں ایل جی واچ اربین کو بھی متعارف کرایا ہے۔ایل جی کا کہنا ہے کہ اس کے موبائل انٹرنیٹ آف تھنگز ٹیکنالوجی کے قریب تر ہونگے، انٹرنیٹ اور تھنگز یا اشیاء کے مابین انٹرنیٹ ایک ایسا تصور ہے جس میں تمام مرئی چیزیں انٹرنیٹ کی مدد سے ایک دوسرے سے رابطے کر سکتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-04

More Technology Articles