Lumia 930 now available in Pakistan

Lumia 930 Now Available In Pakistan

لومیا930مائیکرو سافٹ کی جانب سے ایک شاندار پیشکش

مائیکروسافٹ کی روایت رہی ہے کہ ہمیشہ کچھ منفرد، جدید اور الگ کرتا آیا ہے۔اس بار بھی اس نے اپنی روایت کو قائم رکھا اور لومیا فلیگ شپ ڈیوائس متعارف کرائی۔ اس سے قبل لومیا آئیکون کی شاندار کامیابی کے بعد اس بار لومیا 930، سب کو پیچھے چھوڑنے کو تیار ہے ۔ یہ اس وقت تمام برانڈز کے جدید موبائل فونز سے زیادہ جدید تر اور انفرادی خصوصیات اور ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔


اس میں سرفہرست مائیکروسافٹ ونڈوز 8.1، (Microsfot Windows Phone 8.1)کی ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی ہے اور ساتھ ہی 50 سے زائد فیچرز موجود ہیں۔ یہ تیکنیک کے لحاظ سے جدید ترین ہے کیونکہ ہر سافٹ وئیر (Software) جدت پذیر اور اپگریڈڈ (Upgraded)ہے ۔

(جاری ہے)

لومیا 930 میں Qualcomm MSM 8974 Snapdragon 800 چپ اور Quad Core 2.2GHz Krait 400پروسیسرنصب ہے۔

اس کے علاوہ Adreno 330 گرافکس پروسیسر بھی موجود ہے۔ یہ 1سیکنڈ سے بھی کم میں کام سر انجام دیتا ہے ۔اس میں ایکشن سینٹر کی خصوصیت شامل ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی تمام پر ایکٹیویٹیز تک نٹیفکیشن کے ذریعے رسائی حاصل کر سکتے ہیں ۔اس کے علاوہ ایکشن سینٹر میں چار کسٹمائزڈ سیٹنگز بھی دی گئی ہیں جس سے کچھ مخصوص چیزوں کوسرفہرست رکھا جا سکتا ہے اور ان تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے ۔
لومیا 930 میں 5انچ کا فل HD ڈسپلے ہے جو کہ AMOLED Capacitive Touchکے ساتھ بہترین ٹچ ایکسپیرینس فراہم کرتا ہے۔ 32GBکی انٹرنل میموری اور 2GB RAM کی وجہ سے یہ ایک نہایت ہی تیز رفتار فون ہے ۔ اس فون کی عمدہ فیچرز میں سے ایک اس کا 20میگا پکسل کیمرہ بھی ہے جو کہ PureView ٹیکنالوجی اور Carl Zeissلینس کی بنا پر شاندار تصویرں لیتا ہے ۔
1.2میگا پکسل فرنٹ کیمرہ آپ کی ویڈیو کالنگ کو بھی مزید بہتر بناتا ہے ۔

نوکیا لومیا 930

آج کل کے دور میں کئی موبائل بنانے والے کمپنیاں صحت اور تندرستی کی جانب آگاہی کو یقینی بنا رہی ہیں اور مائیکروسافٹ بھی لومیا 930 میں موجود Bing Healthسے صارفین کو ان کی صحت اور ورزش کی بہتر معلومات فراہم کرتا ہے ۔اس میں موجود Sensor Core ٹیکنالوجی کی مدد سے صارفین اپنی روزانہ کی ورزش ، چہل قدمی اور کیلوریز کا حساب رکھ سکتے ہیں۔
لومیا 930 اب مارکیٹ میں دستیاب ہے اور تمام صارفین اپنی قریبی نوکیا کئیر فرنچائز سے یہ شاندار سمارٹ فون حاصل کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-07-18

More Technology Articles