Microsoft shows off Lumia 1020 and cloud services in latest video

Microsoft Shows Off Lumia 1020 And Cloud Services In Latest Video

مائیکروسافٹ کی ویڈیو کے ذریعے جانئیے لومیا 1020کے بارے میں

مائیکروسافٹ کی جانب سے حال ہی میں ریلیز کی گی ایک ویڈیو میں لومیا 1020 اوراس میں شامل کلاؤڈ سروس کو اکھٹے کام کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں ایک لڑکے کو اپنے والد کے لیے ایک پرانی بائیک بحال کرتے دکھایا گیا ہے اور یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ کس طرح وہ یہ کام مائکروسافٹ پروڈکٹس کی مدد سے انجام دیتا ہے۔
اس میں ہم لومیا 1020، مائیکرو سرفیس پرو 3،ون ڈرائیو اور ون نوٹ کو اکھٹے کام کرتے دیکھیں گے۔


مگر ویڈیو کچھ خاص دلچسپ نہیں ہے ۔ اس میں کچھ بھی منفرد نہیں دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایپل کی جانب سے سامنے آنے والے اشتہارات میں اس کے فون کی منفرد ایپس کو دکھایا جاتا ہے اور اس کے فون کی وہ خصوصیات دکھائی جاتی ہیں جو کہ کسی دوسری ڈؤائس میں نہ ہو۔یہاں تک کہ سامسنگ کی جانب سے بھی سامنے آنے والے اشتہارات میں اس کی ڈؤائس کے منفرد فیچرز کو دکھایا جاتا ہے۔
یہ ویڈیو آپ کو مائیکروسافٹ پروڈکٹ خریدنے کے لیے حتمی فیصلہ کرنے کے کام تو نہیں آئے گی البتہ آپ کو یہ ضرور پتہ چل جائے گا کہ آپ ان کو کس طرح سے استعما ل کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-07-16

More Technology Articles