Microsoft to launch two high end Lumia phones later this year

Microsoft To Launch Two High End Lumia Phones Later This Year

لومیا کے دو ہائی اینڈسمارٹ فونز اس سال کے آخر تک منظر عام پر آئیں گے

مائیکروسافٹ نے ابھی ہمیں ونڈوز 10 کے حوالے سے کافی تفصیلات بتائیں ہیں۔ مائیکروسافٹ نے بتایا کہ ونڈوز 10 فار فون کو ونڈوز10 فار ڈیسک ٹاپ کے بعد لانچ کیا جائے گا(تفصیلات اس صفحے پر
کچھ آزاد ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مائیکروسافٹ ونڈوز 10 فار فون کے حامل دو ہائی اینڈ سمارٹ فون لانچ کرنے کی تیاریوں میں بھی مصروف ہے۔

ان دو میں سے ایک کا کوڈ نام سٹی مین ہے۔ اس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔

(جاری ہے)


ڈسپلے:5.7 انچ کیوایچ ڈی
چپ سیٹ:کوالکم سنیپ ڈریگن
سی پی یو: اوکٹا کور
ریم:3 جی بی
سٹوریج:32 جی بی(بڑھائی بھی جا سکتی ہے)
بیٹری: 3300 ایم اے ایچ (تبدیل کی جا سکتی ہے)
رئیر کیمرہ:20 میگا پکسل(پیور ویو)
فرنٹ کیمرہ: 5 میگا پکسل

دوسرے موبائل کا کوڈ نام ٹاک مین ہے۔

اس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔
ڈسپلے:5.2 انچ کیو ایچ ڈی
چپ سیٹ:کوالکم سنیپ ڈریگن ایس ا و سی
سی پی یو: ہیکسا کور
ریم: 3جی بی
سٹوریج:32 جی بی
بیٹری:3000 ایم اے ایچ
رئیر کیمرہ:20 میگا پکسل
فرنٹ کیمرہ:5 میگا پکسل


دونوں سمارٹ فونز کی ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-03

More Technology Articles