More details of Samsung Galaxy Note 4 leaked

More Details Of Samsung Galaxy Note 4 Leaked

سامسنگ گلیکسی نوٹ4 کی مزید خصوصیات سامنے آگئیں

سامسنگ کا گلیکسی نوٹ4 جو کہ ستمبر میں آئی ایف اے میں حتمی طور پر ریلز کر دیا جائے گا کی کچھ تفصیلات سامنے آئیں ہیں جن کے مطابق یہ فون برخلاف نوٹ3 کے دھاتی باڈی، لچکدار سکرین اور 16 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ سامنے آئے گا۔
لیکن جہاں اس کے دھاتی باڈی پر مشتمل ہونے کی خبریں سامنے آرہی ہیں وہی یہ خبر بھی گردش میں ہے کہ نوٹ 4 کا پلاسٹک ورزن میں متعارف کروایا جائے گا۔

اس کی مزید تفصیلات تو سامنے نہیں آئیں البتہ صارفین کو دھاتی اور پلاسٹک باڈی کے درمیان آپشن دیا جائے گا۔
نوٹ 4 کے متعلق جو خبر ابھی تک زیادہ دلچسپ سامنے آئی ہے و ہ اس کی لچکدار سکرین ہے۔پچھلے سال نوٹ 3 ، 5.7 انچ سکرین کے ساتھ سامنے آیا تھا۔

(جاری ہے)

لیکن اس بار ابھی تک نوٹ 4 کی لچکدار سکرین کے سائز کے متعلق کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔

جو حتمی تفصیل ابھی تک سامنے آئی ہے وہ اس کے کیمرے کے متعلق ہے،جس کے مطابق اس کا کیمرہ آپٹیکل تصویری استحکام کے ساتھ 16 میگا پکسل پر مشتمل ہوگا۔امید کی جارہی ہے کہ سامسنگ اپنے خود کے سینسر استعمال کرے گا۔جن کو پہلی دفعہ گلیکسی ایس 5 میں متعارف کروایا گیا تھا۔
سامسنگ کی لچکدار سکرین کے بارے میں سامسنگ نے گذشتہ سال صارفین کو بذریعہ ویڈیو مطلع کیا تھا۔ اس ویڈیو کے ذریعے آپ بھی اس جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں جانئیے!.

تاریخ اشاعت: 2014-07-23

More Technology Articles