More information of Note 4 leaked

More Information Of Note 4 Leaked

سامسنگ گلیکسی نوٹ 4 کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

سامسنگ کے فیبلیٹس کی مقبول ترین سیریز میں جلد ہی ایک نیا اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔ سامسنگ کے نئے نوٹ 4 کی مزید کچھ تفصیلات سامنے آئیں ہیں جن کے مطابق یہ فون اینڈرائیڈ 4.4.4 کے ساتھ ساتھ ایکسزینوس 5433اوکٹا کور سی پی یو، سنیپ ڈراگن 805ورزن پر مشتمل ہوگا۔

(جاری ہے)

اس کی سکرین ریزولیشن 1440x2560 پکسل کی ہوگی ، اس کا کیمرہ 15.8 ایم پی کا ہوگا۔

اگر افواہیں درست ثابت ہوئیں تو اس کی سکرین کا سائز 5.7 انچ ہوگا۔جبکہ اس میں 16 جی بی کی سٹوریج اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلوٹ ہوگا۔

اگرچہ یہ تفصیلات ابھی تک کنفرم نہیں ہیں مگرفون کی حتمی تفصیلات کیلئے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ 3 ستمبر کو یہ فون برلن میں آئی ایف اے میں لانچ کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-08-18

More Technology Articles