Mozilla Unveils 33 USD Intex Cloud FX Smartphone

Mozilla Unveils 33 USD Intex Cloud FX Smartphone

بھارت میں صرف 33 ڈالر کا سمارٹ فون متعارف کرادیاگیا

بھارت میں موبائل فون بنانے والی کمپنی اینٹکس نے ایک نیا سمارٹ فون پیش کیا ہے جس کی قیمت صرف 33 ڈالر ہے۔ اس کمپنی نے اس سستے ترین سمارٹ فون کو موبائل فون کی مارکیٹ میں ایک نئے عہد کا آغازکہا ہے۔

دنیا بھر میں نت نئے سمارٹ فونز صارفین کی غیر معمولی توجہ کا باعث بن رہے ہیں۔ سمارٹ فونز جتنے جدید طرز کے ہوتے ہیں ان کی قیمتیں اتنی ہی ہوش ربا ہوتی ہیں۔

اب بھارتی موبائل فون کمپنی اینٹکس نے فائرفاکس براوزر کی مالک کمپنی موزیلا کے تعاون اور اشتراک سے ایک ایسا سمارٹ فون تیار کیا ہے جو معیار اور کارکردگی کے اعتبار سے ایپل کے آئی فون اور سام سنگ گیلکسی جیسے فنکشنز کا حامل ہے مگر قیمت کے اعتبار سے اب تک کا سستا ترین فون ہے یعنی محض 33 ڈالرز ہیں۔

اینٹکس ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی کو توقع ہے کہ اگلے تین ماہ کے اندر اندر اس فون کے پانچ لاکھ یونٹس فروخت ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

اینٹکس کمپنی ابتدائی طور پر بھارتی مارکیٹ کو ٹارگٹ کر رہی ہے تاہم قوی توقع کی جا رہی ہے کہ یہ سمارٹ فون ایشیا کے دیگر ممالک میں بھی اپنی مارکیٹ بنا لے گا۔ عالمی بینک کے اندازوں کے مطابق دنیا کے غریب عوام کی کل تعداد کا ایک تہائی حصہ بھارت میں موجود ہے۔ اس ملک میں سمارٹ فون کی قیمت کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ بھارت میں بکنے والے سمارٹ فون کی کل تعداد کے تین چوتھائی کی قیمت 200 ڈالر سے کم ہوتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-08-29

More Technology Articles