Nokia brand going soon

Nokia Brand Going Soon

مائیکروسافٹ نے نوکیا کے نام کو الوداع کہنے کا ارادہ کر لیا

کچھ عرصہ پہلے یہ بات سامنے آئی تھی کہ مائیکرسافٹ نے نوکیاکے نام کو الوداع کہنے کا ارادہ کر لیا ہے۔ مگر پھر پچھلے ہفتے لومیا 830 اور لومیا 730 کے آفیشلی ریلیز نے کسی حد تک اس بات کو غلط ثابت کر دیا تھا مگر اب نئی خبروں کے مطابق آنے والے یہ دو آخری فونز تھے جو کہ نوکیا کے برانڈ نام کے ساتھ سامنے آئے تھے۔

(جاری ہے)

لہذا مائیکروسافٹ کی جانب سے اب آئندہ سامنے آنے والے فون یا تو ’ لومیا‘ کے نام سے آئیں گے یا پھر ’ مائیکروسافٹ لومیا‘ کے نام سے۔


کمپنی اس قسم کا کچھ ارادہ ونڈوز فون کے لیے بھی رکھتی ہے۔اس صورت میں ونڈوز فون کے ساتھ سے فون کا نام ہٹا کر صرف ونڈوز رکھ دیا جائے گا جیسا کہ اس کے ڈیسک ٹاپ آپریٹنگ سسٹم کا نام ہے۔ ایک دوسرے سے خاصے مختلف ہونے کے باوجود ایک جیسے نام کے ساتھ یہ یقیناً لوگوں کو بہت کنفیوز کرے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-09-11

More Technology Articles