Nokia Unveils Nokia 130 in Pakistan
نوکیانے انتہائی سستا نوکیا130پاکستان میں متعارف کروادیا
مائیکروسافٹ ڈیوائسز نے انتہائی سستے ترین فونز کی مقبولیت کو مدنظر ر کھتے ہوئے میوزک اور ویڈیو چلانے والا Nokia 130متعارف کر وادیا ہے۔یہ جدید موبائل فون صرف- 2,850/روپے کی انتہائی سستی قیمت پراپنے لاکھوں صارفین کو ایک نئے ڈیجیٹل تجربے سے متعارف کر وائے گا۔ پہلی بارموبائل فون خریدنے والے صارفین Nokia130کے خوبصورت ڈائزین،پائیداری اور مو بائل ا نٹرٹینمنٹ کے ساتھ ساتھ built-in ویڈیو پلیئر،ایف ایم ریڈیو،فلیش لائٹ اور ایک بارچارج کرنے پر 46گھنٹے لگاتار میوزک پلئیرکے ذریعے محظوظ ہو سکتے ہیں ۔
Nokia 130کا تعارف mobile firstدنیا میں ایک شاندار اضافہ ہے۔Nokia 130 پہلی بار موبائل فون خریدنے والوں کے لیے ایک آئیڈیل ہینڈ سیٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ایسے لوگوں کے لیئے بھی ایک زبر دست موبائل فون ہے جو اپنے اسمارٹ فونزکے ساتھ ساتھ ایک اور مناسب قیمت والا فون رکھنے کے خواہشمند ہوتے ہیں ۔
(جاری ہے)
ا س فون میں1.8 انچ کا کلر ڈسپلے اور دیر تک چلنے والی شاندار بیٹری شامل ہے،جو کہ اس ڈبل سم والے فون کو 26 دن کے لیے کارآمد بناتی ہے۔
ڈائزین اور کوالٹی کے لحاظ سے Nokia 130 35ڈالر سے کم قیمت والے موبا ئل فونز میں سر فہرست ہے ۔ہر سال تقریبا 300 ملین لوگ ا س قیمت پر مختلف اقسام کے فون خریدتے ہیں ۔ما ئیکروسافٹ ڈیوائسزپاکستان کے کیمونیکیشن منیجر جناب کامران مسعود نیازی نے کہا کہ’’د نیا بھر میں سستی قیمت والے موبائل فونز کی خریداری میں اضافہ ہورہاہے جس کی نسبت سے مائیکروسافٹ ا س قسم کے موبائل فونز کی پیداوار کو مسلسل بڑھا رہا ہے۔
دنیا میں اربوں لوگ ابھی بھی مو بائل فونز استعمال کرنے کے خواہشمند ہیں جس کی وجہ سے اس قسم کے موبائل فونز کی ڈیمانڈ میں بتدریج ا ضافہ ہو رہا ہے ۔Nokia 130 کے ذریعے ہم ایک mobile-first سوچ اجاگر کرنا چاہتے ہیں اور لوگوں کو مائیکروسافٹ کی OneDrive، Outlook.comاور Bing جیسی شاندار سروسسز کے ذریعے ایک cloud-first دنیا سے متعارف کروانا چاہتے ہیں ۔ ‘‘Nokia 130ویڈیوپلے بیک سے آراستہ ایک نہایت ہی سستا موبائل فون ہے جو لوگوں کی جدید ڈیجیٹل تجربے تک رسا ئی کو ممکن بنا رہا ہے۔یہ مو بائل فون built-in ویڈیوپلیئر پر لگاتار 16 گھنٹے کا وڈیو پلے بیک فراہم کرتا ہے۔32GBکی ا ضافی microSDاسٹوریج سمیت Nokia130 بلوٹوتھ سے چلنے والی SLAM application اور USB connectivity کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ کنیکشن کے بغیر فائل شیئرنگ کوبھی ممکن بناتا ہے۔ (پریس ریلیز)
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry